20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release







کراچی ( ) ضلع وسطی کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور فیصل ایدھی کے ہمراہ ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ کا افتتاح لیاقت آباد مرکزی بلڈنگ کے احاطے میں ناریل کا پودا لگاکر کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے رکن امین الحق بھی موجود تھے۔ قبل ازیں شجرکاری کی افتتاحی تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ شجرکاری مہم کے ساتھ ہی سندھ کے وڈیروں ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کرپشن کے خلاف مہم کا بیج بھی بودیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ حکومتِ سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن بنا کر ہمارے منتخب نمائندوںکے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے لیکن یہ بات بھی جان لی جائے کہ ہزاروں ارب کی کرپشن کی فائیلیں سندھ کے افسران، سیکریٹریز، وڈیروں اور حکمرانوں کے خلاف ہیں۔لیکن اب کراچی اور دیہی سندھ کے عوام خود ان کرپٹ افراد کا احتساب کریں گے۔ اس موقع پر فیصل ایدھی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی سرزمین سے بنیادی تعلق رکھنے والے نیم، پیپل اور برگد جیسے طویل العمر پیڑوں کے اُگانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اِن پودوں پر جو کیڑے پلتے ہیں وہ ہمارے قومی پرندوں کی غذاہیں۔ اس طرح پیڑ اور پرندوں کی ایک ساتھ افزائش ہوسکے گی۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شجرکاری مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی میں جاری گرین لائن منصوبے نے اس کی ہریالی اور پیڑوں کوبہت نقصان پہنچایا لیکن ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ ضلع وسطی کو شہر کا سب سے زیادہ سرسبز ضلع بنادے گی۔انہوں نے کہ کہ عوام اپنے پیاروںکے نام پر پیڑ لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کریں تو ایک جانب انکے پیارے اُن کی یادداشت سے فراموش نہیںہونگے اور دوسری جانب ضلع وسطی کی ہریالی میں اضافہ ہوگا۔وائس چئیر مین ضلع وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ درخت ماں کی مانند ہوتے ہیں کہ جو خود دُکھ سہتی ہے لیکن اپنے بچوں کو سُکھ دیتی ہے۔ تقریب سے ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد اور محفوظ یار خان اور عظیم فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ سبز انقلاب شجرکاری کے پہلے مرحلے میں ۳۱اگست تک ضلع وسطی میں پچیس ہزار پودے لگائے جائیں گے ، تاہم یہ درخت اونرشپ کی بنیاد پر لگائے جائیں گے تاکہ کوئی نہ کوئی شخص یا ادارہ ان کی دیکھ بھال اور پرورش کی ذمہ داری لے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشنز، تعلیمی ادارے اور دیگر نجی اداروں کو بھی اس شجرکاری مہم کا حصہ بنایا جائےگا۔سرسبز شجرکاری کا پیغام ہے ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ یوں نہ صرف درختوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ درخت لگانے والے اپنے پیاروں کی یاد کو ہردم تازہ رکھیں گے۔ ماہِ دسمبر تک جاری اس شجرکاری مہم میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔پیڑوں کو مستقلل بنیادوںپر پانی دینے کے لئے پچاس ہزار گیلن روز پانی سپلائی کرنے کے لئے خصوصی ٹینکرز کا انتظام کرلیاگیاہے۔ 


20th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release