19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بارش کی پہلی پوند کے ساتھ بلدیہ وسطی کا عملہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے ،ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کا کا م جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوںواٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،حیدری ،گول مارکیٹ ،لیاقت آباد ودیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دورے کے دوران کوثر نیازی کالونی میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان اور ایک بچی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر اور k الیکٹرک کے عملے کوفوری طور پر بلواکر الیکٹرک کے تاروں کی درستگی کا کام کروایا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بارش کے دوران متعلقہ محکمے کے افسران و عملہ دن رات اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔          



19th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release