1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )بچوں کے ذہن میں یہ بیج بونا ہے کہ آپ کو ماحول سے پیار کرنا ہے اور شہر کوصاف ستھراءرکھنا ہے ،کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے ۔اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری بنا لے کہ وہ ایک پودا لگائے گا تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھراءاور بہتر ماحول فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی نے فائیو اسٹار چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے جاری سبز انقلاب شجر کاری مہم میں پودا لگاتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان ،جمال احمد ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا کہ درخت لگانا عبادت ہے انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اظہار درخت لگا کر کیجیے کیونکہ پاکستان کے دریا خشک ہونے جارہے ہیں اگر درخت نہ لگائے تو مستقبل میں زمین کا پانی بھی نایاب ہوجائیگا اپنی آئندہ نسلوں کو بچانے کے لئے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی عبادت سمجھ کر کریں اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے سبز انقلاب شجرکاری مہم کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پودے لگا کر انسانیت کی فلاح بہبود کے کاموں میں ڈی ایم سی سینٹرل کی مدد کریںانہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کامیاب شجرکاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی میںفضائی آلودگی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کےلئے دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کہ بہتر کرتی ہے بلکہ عوام کے مِزاج پر بھی مثبت اثر کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ” سرسبز انقلاب “کے عنوان سے جاری شجرکاری کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ عام شہری بھی نہ صرف بلدیہ وسطی سے پودے وصول کرنے کے ساتھ خود بھی اپنے ذاتی خرچ پر پودے لگارہے ہیں۔دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ شجرکاری کا نعرہ ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ نے عوام کو شجرکاری کی جانب متوجہ کیا ہے ، عوام اپنے مرحومین کے نام پر خصوصی طور پر پودے لگارہے ہیں اس طرح وہ اپنے عزیز و اقارب سے محبت کا رشتہ طویل عرصہ تک برقرار رکھ سکیں گے۔ فی الوقت ماہِ جولائی سے ۴۱اگست تک پچیس ہزار سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے ۔ عوام کی جانب سے شمولیت پودوں کی تعداد کے ہدف سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے۔ 





1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (   ) آج جب کہ دریا خُشک ہورہے ، ماحولیاتی آلودگی بڑہتی جا رہی ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آباد فردوس کالونی گلبہار یونین کونسل نمبر ۴۴ میں سعید شہید پارک میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلر اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سر سبز شاداب بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ بلدیہ وسطی میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے جسکے تحت بلدیہ وسطی کے مختلف مقامات اور پارکوں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔





31st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) کراچی کا مینڈیٹ اور عوام کی طا قت ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان کے تعاون سے ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کے ہمراہ گلبرگ فیڈرل بی ایریاکے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقوں میں پانی جمع ہوگیاتھا اور صفا ئی ستھرائی کا نظام درم برہم ہوگیا تھا۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ان تمام علاقوں میں صفا ئی ستھرائی کے کاموں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے چیئر مین ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکمہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراﺅنڈز کی درستگی اور تمام عوامی اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہماری ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کوصاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو سر سبز کررہے ہیںاور اس ضمن میں بلدیہ وسطی درخت لگاو ¿ اپنے پیاروں کے نام کے سلوگن کے ساتھ '' سبز انقلاب شجر کاری'' مہم کا افتتاح کر چکی ہے جس میں پہلے مرحلے میں 25ہزار پودے لگائے جائینگے جو ماحول کو سر سبز کر نے کا ساتھ ساتھ آلودگی سے بچاو ¿ میں بھی مدد دینگے ۔




30th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں جاری” سبز انقلاب شجرکاری“ کے نویں روز ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ کے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار کا اہتمام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کیا گیاجس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے ملکی صورتِ حال اور کراچی کے ساتھ ناانصافیوں کو اور صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہ حالت کے تناظر میں کہا کہ قومیں غلطیوں سے نہیں بلکہ غلطیوں پر ڈٹ جانے سے تباہ ہوتی ہےں۔ اگرچہ غلطیوں سے سبق لینا چاہئے مگر اگر مائنڈ سیٹ ہی غلط ہو تو پھر کچھ نہیںکیاجاسکتا ۔ انہوں نے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کو شجرکاری کی بہتر مہم شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر کہا کہ آج میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک پودا لگا کر بلدیہ وسطی کی سبز انقلاب شجرکاری مہم میں شامل ہو جاﺅنگا ۔اس موقع پر سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ انسانی فلاح کےلئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ ایک درخت لگادیا جائے کیونکہ درخت اور انسانوں میں بَلاکی مماثلت ہے ، درخت گھر کے مہربان سربراہ کی طرح اپنے سایہ اور پھل سے دوسروںکو فیضیاب کرتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ اپنی نئی نسل کے ذہنوں میںانسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے کا بیج بونا چاہئے، انہوں نے ریحان ہاشمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں نوجوانوں کو شامل کرنے پرزوردِیا۔ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کو کوڑے کا ڈھیر بنانے میں 70فیصد قصور عوام کا اور 30فیصد حکومت کا ہے۔پان کھانے والا کوئی شخص اپنے گھر میں پیک نہیں تھوکتالیکن دفاتر کی سیڑھیوں اور سڑکوں پر گندگی پھیلاتے ہوئے اُسے ذرّہ برابر شرمندگی نہیں ہوتی۔ اسی طرح کوڑا کرکٹ مقررہ مقام کے بجائے برساتی نالوں اور سیورج کی نالیوں میں پھینک دیا جاتاہے ۔ضرورت اس با ت کی ہے کہ ہم اپنے شہر کو اپنے گھر اور گلی کی طرح سمجھیں۔اس کی صفائی کو اپنے گھر کی صفائی اور اس کو گندہ کرنے کے عمل کو اپنے گھر میں گندگی پھیلانے کا عمل تصورکریں۔انہوں نے شجرکاری کے دوران مقامی طور پر پیداہونے والے درختوں کے پودے لگانے پر زور دیا جن میں برگد، پیپل، نیم اور گُل مہر شامل ہیں۔چئیرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور حکومتِ سندھ کی بے اعتنائی کے باوجود ضلع وسطی میں عوام کی بہترطور پر خدمت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ”درخت لگائیں “ اپنے پیاروں کے عنوان سے شجرکاری کی مہم ایسے ہی کاموںکا حصّہ ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکار ی صرف پودے لگانے کانام نہیں بلکہ ہم ان تمام پودوں کی دیکھ بھال بھی کریں گے اور انکو پروان چڑھانے کے لئے پچاس ہزار گیلن پانی یومیہ کا بندوبست بھی کردیا گیاہے۔ جبکہ جو لو گ اپنے پیاروں کے نام سے درخت لگائیں گے وہ ایک جذباتی لگاﺅ کے ساتھ خود بخود انکی آبیاری میں حصہ لیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کی رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل سیمینار سے یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر،کنسرٹ آف چلڈرن کے اشعر علی ،NEFH کے پریذیڈنٹ نعیم قریشی ،یوگینے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں بلدیہ وسطی کے یو سی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،ڈسٹرکٹ کونسلرز،چیئرمین و چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹیز ،یونیورسیٹیز کے طلباءو طالبات کے ساتھ ساتھ معززینِ شہر اور ضلع وسطی کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔     





29th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )معروف سماجی کارکن انصار برنی نے ضلع وسطی میں گل مہرکا پودا لگاکر سرسبز انقلا ب شجرکاری مہم کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا۔اس موقع پر انصار برنی نے کہا کہ درخت لگانا عبادت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے محبت کا اظہار درخت لگا کر کیجیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دریا خشک ہونے جارہے ہیں اگر درخت نہ لگائے تو مستقبل میں زمین کا پانی بھی نایاب ہوجائیگا اپنی آئندہ نسلوں کو بچانے کے لئے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی عبادت سمجھ کر کریں اس موقع پر انصار برنی نے سبز انقلاب شجرکاری مہم کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انصار برنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پودے لگا کر انسانیت کی فلاح بہبود کے کاموں میں ڈی ایم سی سینٹرل کی مدد کریں ۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کامیاب شجرکاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی میںفضائی آلودگی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کہ بہتر کرتی ہے بلکہ عوام کے مِزاج پر بھی مثبت اثر کرتی ہے بعدازاں انصار برنی نے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کے ہمراہ گل مہر کا پودا لگا کر بلدیہ وسطی کی سبزانقلاب شجرکاری مہم میں اپنا حصہ شامل کیا ۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ” سرسبز انقلاب “کے عنوان سے جاری شجرکاری کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ عام شہری بھی نہ صرف بلدیہ وسطی سے پودے وصول کرنے کے ساتھ خود بھی اپنے ذاتی خرچ پر پودے لگارہے ہیں۔دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ شجرکاری کا نعرہ ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ نے عوام کو شجرکاری کی جانب متوجہ کیا ہے ، عوام اپنے مرحومین کے نام پر خصوصی طور پر پودے لگارہے ہیں اس طرح وہ اپنے عزیز و اقارب سے محبت کا رشتہ طویل عرصہ تک برقرار رکھ سکیں گے۔ فی الوقت ماہِ جولائی سے ۴۱اگست تک پچیس ہزار سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے ۔ عوام کی جانب سے شمولیت پودوں کی تعداد کے ہدف سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے۔ 



28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release