1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )بچوں کے ذہن میں یہ بیج بونا ہے کہ آپ کو ماحول سے پیار کرنا ہے اور شہر کوصاف ستھراءرکھنا ہے ،کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے ۔اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری بنا لے کہ وہ ایک پودا لگائے گا تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھراءاور بہتر ماحول فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی نے فائیو اسٹار چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے جاری سبز انقلاب شجر کاری مہم میں پودا لگاتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان ،جمال احمد ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا کہ درخت لگانا عبادت ہے انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اظہار درخت لگا کر کیجیے کیونکہ پاکستان کے دریا خشک ہونے جارہے ہیں اگر درخت نہ لگائے تو مستقبل میں زمین کا پانی بھی نایاب ہوجائیگا اپنی آئندہ نسلوں کو بچانے کے لئے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی عبادت سمجھ کر کریں اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے سبز انقلاب شجرکاری مہم کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پودے لگا کر انسانیت کی فلاح بہبود کے کاموں میں ڈی ایم سی سینٹرل کی مدد کریںانہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کامیاب شجرکاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی میںفضائی آلودگی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کےلئے دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کہ بہتر کرتی ہے بلکہ عوام کے مِزاج پر بھی مثبت اثر کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ” سرسبز انقلاب “کے عنوان سے جاری شجرکاری کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ عام شہری بھی نہ صرف بلدیہ وسطی سے پودے وصول کرنے کے ساتھ خود بھی اپنے ذاتی خرچ پر پودے لگارہے ہیں۔دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ شجرکاری کا نعرہ ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ نے عوام کو شجرکاری کی جانب متوجہ کیا ہے ، عوام اپنے مرحومین کے نام پر خصوصی طور پر پودے لگارہے ہیں اس طرح وہ اپنے عزیز و اقارب سے محبت کا رشتہ طویل عرصہ تک برقرار رکھ سکیں گے۔ فی الوقت ماہِ جولائی سے ۴۱اگست تک پچیس ہزار سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے ۔ عوام کی جانب سے شمولیت پودوں کی تعداد کے ہدف سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے۔ 





1st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release