29th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں جاری” سبز انقلاب شجرکاری“ کے نویں روز ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ کے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار کا اہتمام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کیا گیاجس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے ملکی صورتِ حال اور کراچی کے ساتھ ناانصافیوں کو اور صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہ حالت کے تناظر میں کہا کہ قومیں غلطیوں سے نہیں بلکہ غلطیوں پر ڈٹ جانے سے تباہ ہوتی ہےں۔ اگرچہ غلطیوں سے سبق لینا چاہئے مگر اگر مائنڈ سیٹ ہی غلط ہو تو پھر کچھ نہیںکیاجاسکتا ۔ انہوں نے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کو شجرکاری کی بہتر مہم شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر کہا کہ آج میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک پودا لگا کر بلدیہ وسطی کی سبز انقلاب شجرکاری مہم میں شامل ہو جاﺅنگا ۔اس موقع پر سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ انسانی فلاح کےلئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ ایک درخت لگادیا جائے کیونکہ درخت اور انسانوں میں بَلاکی مماثلت ہے ، درخت گھر کے مہربان سربراہ کی طرح اپنے سایہ اور پھل سے دوسروںکو فیضیاب کرتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ اپنی نئی نسل کے ذہنوں میںانسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے کا بیج بونا چاہئے، انہوں نے ریحان ہاشمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں نوجوانوں کو شامل کرنے پرزوردِیا۔ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کو کوڑے کا ڈھیر بنانے میں 70فیصد قصور عوام کا اور 30فیصد حکومت کا ہے۔پان کھانے والا کوئی شخص اپنے گھر میں پیک نہیں تھوکتالیکن دفاتر کی سیڑھیوں اور سڑکوں پر گندگی پھیلاتے ہوئے اُسے ذرّہ برابر شرمندگی نہیں ہوتی۔ اسی طرح کوڑا کرکٹ مقررہ مقام کے بجائے برساتی نالوں اور سیورج کی نالیوں میں پھینک دیا جاتاہے ۔ضرورت اس با ت کی ہے کہ ہم اپنے شہر کو اپنے گھر اور گلی کی طرح سمجھیں۔اس کی صفائی کو اپنے گھر کی صفائی اور اس کو گندہ کرنے کے عمل کو اپنے گھر میں گندگی پھیلانے کا عمل تصورکریں۔انہوں نے شجرکاری کے دوران مقامی طور پر پیداہونے والے درختوں کے پودے لگانے پر زور دیا جن میں برگد، پیپل، نیم اور گُل مہر شامل ہیں۔چئیرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور حکومتِ سندھ کی بے اعتنائی کے باوجود ضلع وسطی میں عوام کی بہترطور پر خدمت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ”درخت لگائیں “ اپنے پیاروں کے عنوان سے شجرکاری کی مہم ایسے ہی کاموںکا حصّہ ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکار ی صرف پودے لگانے کانام نہیں بلکہ ہم ان تمام پودوں کی دیکھ بھال بھی کریں گے اور انکو پروان چڑھانے کے لئے پچاس ہزار گیلن پانی یومیہ کا بندوبست بھی کردیا گیاہے۔ جبکہ جو لو گ اپنے پیاروں کے نام سے درخت لگائیں گے وہ ایک جذباتی لگاﺅ کے ساتھ خود بخود انکی آبیاری میں حصہ لیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کی رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل سیمینار سے یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر،کنسرٹ آف چلڈرن کے اشعر علی ،NEFH کے پریذیڈنٹ نعیم قریشی ،یوگینے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں بلدیہ وسطی کے یو سی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،ڈسٹرکٹ کونسلرز،چیئرمین و چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹیز ،یونیورسیٹیز کے طلباءو طالبات کے ساتھ ساتھ معززینِ شہر اور ضلع وسطی کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
29th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release