31st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) آج جب کہ دریا خُشک ہورہے ، ماحولیاتی آلودگی بڑہتی جا رہی ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آباد فردوس کالونی گلبہار یونین کونسل نمبر ۴۴ میں سعید شہید پارک میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلر اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سر سبز شاداب بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ بلدیہ وسطی میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے جسکے تحت بلدیہ وسطی کے مختلف مقامات اور پارکوں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔
31st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release