کراچی( ) صفائی مہم میں ضلع کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے دس روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مختلف یوسی کے چیئرمینز ،وائس چئیرمینز اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی قلت کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں ضلع وسطی کی تمام یوسیز کا کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پُرانا جمع شدہ کچرا بھی صاف کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے ہم پُر عزم ہں اور عوام کے تعاون سے ،فٹ پاتھ کو رنگ و روغن انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراﺅنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کراچی( ) سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور پانی کی عدم دستیابی نے عوام کا جینا دوبھرکیا ہوا ہے اس سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان ،عظیم فاروقی ،حاجی انور رضا ،جمال احمدو دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بارہا خطوط لکھنے کے باوجود SBCA کے افسران کی سر پرستی میں ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔اور اس کا سدباب کرنا ضروری ہے ۔کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے حال ہی میں سانحہ لیاقت آباد وقوع پزیر ہوا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ SBCA کواپنی اصل حالت میں بحال کرکے میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے ۔تاکہ غیر قانونی تعمیرات کی صیح معنوں میں بیخ کنی کی جاسکے ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے شہر میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی فروغ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شادی ہال اور مختلف علاقوں میں پورشن کی صورت میں تعمیر ہونے والی بلڈنگوں کی وجہ سے علاقوں میں بجلی گیس اور سیوریج سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے فروغ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران ملوث ہیں ۔اجلاس میں سندھ اسمبلی میں DG سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی میں مارکیٹوں ،پارکس اور گراو ¿نڈ اور دیگر جگہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے روک تھام کے لئے KMC,DMC,KDA,SBCA کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آپس میں باہمی رابطے کے زریعے اس ناسور کے خلاف موثر اقدامات کرے۔
کراچی( )رکن رابطہ کمیٹی و قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے عبدالوسیم خان نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aگُل لالہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAوسیم قریشی ،MPAجمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم احمد بھی موجود تھے ۔ عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک
کراچی( ) ہمیں اپنے بزگوں پر فخر ہے کہ جن کی کوششوں اور قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا ، آ ذادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فیلڈ لائٹس سکسٹین اسٹار ز فٹبال گراو ¿نڈ فیڈرل بی ایریا
بلاک 16- میں جشن آ ذادی کے حوالے سے فٹبال میچ کے دوران کیا۔اس موقع پر MNAوسیم احمد ،MPAجمال احمد ،انور رضا ءبھی موجو د تھے ۔جشن آ ذادی کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اور ضلع وسطی کی عوام بھی جشن آ ذادی کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے پُر جوش ہیں، فٹبال میچ سے قبل مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔اس موقع پرچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے مقامی کھلاڑیوں کو متحرک کریں اور انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فٹبال کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلئے انٹر نیشنل لیول کے کوچنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جہاں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جاسکے اور انٹر نیشنل لیول کے فٹبالر تیار کئے جاسکیں جو پاکستان کا نام دنیامیں روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بالخصوص ڈسٹر کٹ سینٹرل
میں بین الاقوامی طرز کے فٹبال گراﺅنڈبنائے جائے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھارنے کے مکمل مواقع میئسر آسکے ۔
کراچی( ) سُپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری ہر صورت میں ہوگی ، ضلع وسطی میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل ،آ پریشن سے پہلے تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے کے جلدزجلد پتھا روں اور اسٹالز کو ازخود ہٹا لیں کیو نکہ عنقریب بلدیہ وسطی کی جانب سے ان تجاوزات کے خلاف بھر پور آ پریشن کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل جانے والی شا ہر ہ کے درمیان برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئر مین ندیم ہاشمی ،SEاقبال بھی موجو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں ڈالا گیا کچرا بلدیاتی انتظامیہ اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے کیو نکہ بارش کے دوران ان برساتی نالوں میں کچرا جمع ہونے کی وجہ سے نکاسی آ ب کے کام میں پریشانی ہوتی ہے ، ان نالوں کی صفا ئی کا کام رفتار سے کرنا پڑے گا اور اس ضمن میں آ ج چھٹی کے روز بھی بلدیہ وسطی کے بلدیاتی نمائندے اور ان کی ٹیم فیلڈ میں موجو د ہے اور نالوں کی صفا ئی کا کام کروا رہے ہیں،منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے سُپریم کورٹ کے حکم پر بلدیہ وسطی کی تمام یو نین کمیٹیز کے چیئر مینز کو ہدایت دے دی گئی ہے کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم تجاوزات کی
کراچی( )رکن رابطہ کمیٹی و قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے عبدالوسیم خان نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aگُل لالہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAوسیم قریشی ،MPAجمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم احمد بھی موجود تھے ۔ عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک
کراچی( )زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں ، آذادی ہم نے تحفے میں حاصل نہیں کی، اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائگاں نہ جانے دیںاور مضبوط و روشن پاکستان کی تعمیر کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مولوی تمیزالدین اسکول میں جشن ِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ (مقابلہ ملی نغمہ) میں طلباءو طالبات اور شرکاءسے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جن میں تقریری مقابلے ،ٹیبلو،ملی نغمے بچوں میںوطن سے محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملی نغموں کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز اور تقریر بھی کی گئیں اس موقع پر مقررین نے قیام پاکستان کے لئے قائد عظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بچوں میں مقابلہ ملی نغمہ کرانا اسکول کی انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ
(کراچی) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر۵۲ بفرزون کا ہنگامی دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی چینل پر یونین کمیٹی نمبر۵۲ بفر زون میں بلدیاتی قوانین کے تحت حاصل اختیارات سے زائد اختیارات استعمال کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران، بلدیاتی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر ۵۲ کا دورہ کیا اور یونین کمیٹی چیئرمین و ذمہ داران سے معاملات کی آگاہی حاصل کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے ادا کی جائے اور اختیارات سے تجاوز ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قوانین کے ساتھ ساتھ پارٹی ڈسپلن کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے بصورت دیگر بلدیاتی قانون کے تحت کاروائی کی جائیگی ۔
کراچی ( )متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان )کے سینئر ڈپٹی کنوئنر عامر خان نے کہا ہے کہ سرسبز انقلاب شجرکاری مہم سے جہاں موسم اور شہرکے ماحول میں میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگی وہیں کراچی کے شہریوں کے مزاج میں بھی مثبت تبدیلی رونما ہو گی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جو درخت لگائیں اسکی ذمہ داری بھی اٹھائیں شہر کراچی ہماری توجہ کا طالب ہے اگر مقتدر حلقوں نے اس شہر پر خصوصی توجہ دی تو یہ شہر ایک بار پھر سے 70 اور80 دہائی جیسا روشنیوں کا شہر بن کر ابھرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے تحت نیو کراچی ٹاﺅن یوپی موڑ پر لگائے جانے والے ’سرسبز انقلاب“ کے عنوان سے جاری شجرکاری ”درخت لگائیں اپنے پیاروںکے نام“ کے کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ضلع وسطی محمد ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی، رکن صوبائی اسمبلی ھاجی انور رضا، ڈسٹرکٹ اور یوسیز کے منتخب عوامی نمائندے مختلف تعلیمی اداروں کے رضاکار طلباءو طالبات اور ڈسٹرخت سینٹرل کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے عامر خان نے سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کا کامیابی سے جاری رکھنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ۴۱ اگست جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جو اس بات کا واضھ ثبوت ہے کہ اس شہر کے عوام پاکستان سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں عامر خان نے کہا کہ اس شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے شجر کاری سے شہر سرسبز وشاداب جبکہ گرمی شدت اور آلودگی میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی جس سے شہریوں کے مزاج میں بھی تبدیلی واقع ہوگی اور شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں ،مشاعرے اور دیگر مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہوگا نو منتخب وزیراعظم خاقان عباسی کو مبارکباد د اور صحافیوں کے سوالات کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ وہ امید کرتےت ہیں کہ وزیر اعظم اپنے دورے اقتیدار میں بڑے کام کریں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارات اور نلخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک شہری ھکومت کے عوامی نمائندہ گان کوانکے استحقاق کے مطابق اختیارات اور فنڈز نہیںدئیے لیکن ایم کیوایم کے نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت کرتے رہے اور اپنے تئیں بہتر سے بہترین خدمات انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز ایک نام نہاد نیوز اینکر کی جانب سے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کی صورت میں بھاری رشوت کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم کیو ایم میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم سے بلخصوص کراچی ،حیدرآباد ،میرپورخاص اور سکھر کے لئے بڑے ترقیاتی پروجیکٹس کا مطالبہ کیا ہے جس کی ہر سطح پر پزیرائی ہوئی جبکہ سیاسی دفاتر کھولنے کے حوالے سے گوونر سندھ محمد زبیر سے رابطے جاری ہیں قبل ازیں چیئر مین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کا کیمپ آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نامساعد حالات کے باوجود بہترن بلدیاتی خدمات جاری رکھین گے سبز انقلاب کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ رواں ماہ کے آخر تھ ضلع بھر میں 25000 ہزار جبکہ اس سال کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگائیں جائینگے جنکی مناسب دیکھ بھال بھی کی جائیگی ۔بعد ازاں عامر خان نے نارتھ کراچی یوپی موڑ گرین بیلٹ پر شرکاءکے ہمراہ پاکستان کا پرچم لہرایا ار 5-L نارتھ کراچی کے گراﺅنڈ میں پودا لگا کر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی ۔