6th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) ہمیں اپنے بزگوں پر فخر ہے کہ جن کی کوششوں اور قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا ، آ ذادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فیلڈ لائٹس سکسٹین اسٹار ز فٹبال گراو ¿نڈ فیڈرل بی ایریا
بلاک 16- میں جشن آ ذادی کے حوالے سے فٹبال میچ کے دوران کیا۔اس موقع پر MNAوسیم احمد ،MPAجمال احمد ،انور رضا ءبھی موجو د تھے ۔جشن آ ذادی کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اور ضلع وسطی کی عوام بھی جشن آ ذادی کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے پُر جوش ہیں، فٹبال میچ سے قبل مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔اس موقع پرچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے مقامی کھلاڑیوں کو متحرک کریں اور انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فٹبال کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلئے انٹر نیشنل لیول کے کوچنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جہاں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جاسکے اور انٹر نیشنل لیول کے فٹبالر تیار کئے جاسکیں جو پاکستان کا نام دنیامیں روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بالخصوص ڈسٹر کٹ سینٹرل
میں بین الاقوامی طرز کے فٹبال گراﺅنڈبنائے جائے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھارنے کے مکمل مواقع میئسر آسکے ۔
کراچی( ) سُپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری ہر صورت میں ہوگی ، ضلع وسطی میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل ،آ پریشن سے پہلے تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے کے جلدزجلد پتھا روں اور اسٹالز کو ازخود ہٹا لیں کیو نکہ عنقریب بلدیہ وسطی کی جانب سے ان تجاوزات کے خلاف بھر پور آ پریشن کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل جانے والی شا ہر ہ کے درمیان برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئر مین ندیم ہاشمی ،SEاقبال بھی موجو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں ڈالا گیا کچرا بلدیاتی انتظامیہ اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے کیو نکہ بارش کے دوران ان برساتی نالوں میں کچرا جمع ہونے کی وجہ سے نکاسی آ ب کے کام میں پریشانی ہوتی ہے ، ان نالوں کی صفا ئی کا کام رفتار سے کرنا پڑے گا اور اس ضمن میں آ ج چھٹی کے روز بھی بلدیہ وسطی کے بلدیاتی نمائندے اور ان کی ٹیم فیلڈ میں موجو د ہے اور نالوں کی صفا ئی کا کام کروا رہے ہیں،منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے سُپریم کورٹ کے حکم پر بلدیہ وسطی کی تمام یو نین کمیٹیز کے چیئر مینز کو ہدایت دے دی گئی ہے کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم تجاوزات کی
نشاندہی کریں تا کہ ان کے خلاف آ پریشن کیا جائے ۔
6th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release