8th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) صفائی مہم میں ضلع کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے دس روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مختلف یوسی کے چیئرمینز ،وائس چئیرمینز اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی قلت کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں ضلع وسطی کی تمام یوسیز کا کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پُرانا جمع شدہ کچرا بھی صاف کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے ہم پُر عزم ہں اور عوام کے تعاون سے ،فٹ پاتھ کو رنگ و روغن انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراﺅنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
8th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release