5th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )رکن رابطہ کمیٹی و قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے عبدالوسیم خان نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aگُل لالہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAوسیم قریشی ،MPAجمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم احمد بھی موجود تھے ۔ عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک
کراچی( )زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں ، آذادی ہم نے تحفے میں حاصل نہیں کی، اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائگاں نہ جانے دیںاور مضبوط و روشن پاکستان کی تعمیر کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مولوی تمیزالدین اسکول میں جشن ِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ (مقابلہ ملی نغمہ) میں طلباءو طالبات اور شرکاءسے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جن میں تقریری مقابلے ،ٹیبلو،ملی نغمے بچوں میںوطن سے محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملی نغموں کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز اور تقریر بھی کی گئیں اس موقع پر مقررین نے قیام پاکستان کے لئے قائد عظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بچوں میں مقابلہ ملی نغمہ کرانا اسکول کی انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ
دیں
5th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release