کراچی ( ) سندھ حکومت ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہم نے بھی طے کیا ہو ا ہے کے ہر قسم کی مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پرپورا اترینگے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آ با د میں Over Flow ہو جانے والے نالے کی صفا ئی کا کام اپنی نگرانی میں کرواتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی جمال احمد اور متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس بات سے باخوبی آگاہ ہیں کہ سندھ حکومت اُ ن کے منتخب نمائندوں کو کراچی کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل فراہم نہیں کر رہی ، جس کے نتیجے میں آ با د ،ایسو سی ایشن آ ف بیلڈر اینڈ ڈیولپر ز ،نیشنل انوائرمنٹ فارم اور مختلف ادارے اور NGO'sکراچی کو سنوارنے اور ترقی دینے کے لئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں انشااللہ ہم عوام کے تعاون سے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادینگے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آ با د کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کیا ،اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کے عرصہ دراز سے جمع کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کے بعد اب ہم کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی کو سر سبز کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں اس ضمن میں ضلع وسطی میں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینکٹروں درخت اور پودوں کو گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ہم گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کے بلدیہ وسطی کی جانب کی جانے والی شجر کاری مہم میں تعاون کریں۔
کراچی ( ) انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے جو کام حکومتوںاور حکومتی اداروں کو کرنا چاہیے وہ کام بحریہ فاﺅنڈیشن کراچی انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ضلع وسطی کے مرکزی آفس کے سبززار میں منعقدہ سانحہ لیاقت آباد کے ورثاءمیں امدادی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالوسیم نے کہا کہ اسکے علاوہ بحریہ فائنڈیشن کی جانب سے انگنت دستر خوان بھی سجائے جارہے ہیں جسکا کسی کو علم نہیں ۔ستم یہ کہ دورے حاضر میں ہم عصبیت کے شکار ہو گئے جو کام بحیثیت حکمران کرنا چاہئیے وہ کام سماجیات کا مد نظر رکھتے ہوئے بحریہ فاو ¿نڈیشن کے روح رواں ملک ریاض حسین نے عملی کردار ادا کر تے ہوئے آج ہم سب کو شرمندہ تعبیر کر دیا اگر یہ ہی سانحہ لیاقت آباد کے علاوہ پنجاب میں ہوتا تو وہاں وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کھڑے نظر آتے لیکن شہر قائد کے لیاقت آباد میں ۹۱ جولائی کو رونما ہونے والا دل سوز حادثے میں نہ تو کوئی وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومتوں نے لواحیقین کے زخموں پر مرہم رکھا اورنہ ہی زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری نبھائی اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ضلعی کمیٹی کے ذمہ داران ،ارکان صوبائی اسمبلی، یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع وسطی کے انچارج ارشد شاہ نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیش کے سی ای او ملک ریاض حسین مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور سلد میڈ ہیں اسی لئے وہ انسانی ہمدردی کے جذبات سے کراچی کو دیکھ رہے ہیں وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شہر کراچی میں جمہوریت کا راگ الاپ نے والے گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت کے نام پر کراچی پر قابض ہیں اور کراچی کے لوگوں کی امداد سماجی ادارے کر رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا کہ یہ میرا محلہ ہے یہاں کے لوگوں نے مجھے منتخب کر کے اپنی ترجمانی کے لئے جس ایوان میں بھیجا وہاں انکی داد رسی نہ کرسکا ،بحریہ فاﺅنڈیشن کے جنرل مینیجر کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے نہ ماضی میں کراچی پر کوئی احسان کیا اور نہ ہی آج بحریہ فاﺅنڈیشن کے صاحبزادہ ملک علی ریاض کی ہدایت پر ہم نے ان تنگ گلیوں میں جب ریسکیو کے کام کا آغاز کیا تو ٹو پیس میںملبوس ضلعی چیئرمین ریحان ہاشمی سمیت میئر کراچی کو بھی فٹپاتھ پر بیٹھا پایا بحریہ فاﺅنڈیشن کی ٹیم کراچی کے درد رکھنے والوں کے ساتھ ہم قدم ہیں اس موقع پربلدیہ عالیہ وسطی کے ضلعی چیئرمین محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے سانحہ لیاقت آباد کے غم زدہ خاندان کی داد رسی کر کے حکمومت وقت کو سوچنے کا موقع دے دیا ریحان ہاشمی نے اہلیان لیاقت آباد اور کراچی کی جانب سے کراچی کے مکینوں کے زخموں پر مرہم رکھنے پر بحریہ ٹاﺅن فاﺅنڈر ملک ریاض حسین ،انکے صاحب زادے اور انکی ٹیم کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے کہا کہ کھربوں روپے کا ریوینو دینے والا شہر اور شہری کی داد رسی ملک ریاض حسین کر رہے ہیں انقریب کئی اور منصوبے عملی طور پر بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ضلع وسطی میں آغاز کرنے والے ہیں بعد ازاں لیاقت آباد کے سانحہ میں ہونے والے شھداءاور زخمیوں میں دس لاکھ اور دو لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔
کراچی ( ) عشرہ صفائی مہم میں ضلع وسطی کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی پاور ہاو¿س چورنگی پر محکمہ B&R کی جانب سے ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیاچیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عشرہ صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں ،سڑکوں کی مرمت ،گرین بیلٹ کی صفائی اور بڑھ جانے والے درختوں کی چٹھائی ،فٹ پاتھ پر رنگ وروغن اور پارکس اور پلے گراو¿نڈ کی تزین و آرائش پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں واقع بیشتر برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے حالیہ طوفانی بارشوںکی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو آسانی اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوئی ۔ بعد ازاں انہوں نے نیو کراچی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ دن رات سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی میں سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو گرین کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس مہم کے تحت دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگا دیئے جائیں گے جو ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
کراچی ( ) چین کو انسانی تہذیب کے اولین مراکز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ چین کی تہذیب کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ وہ ان معدودے چند تہذیبوں میں سے ایک ہے جنہوں نے خود سے تحریری زبان ایجاد کی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی منتخب کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،کونسل آ ٓ فیسر محمد اکمل ، بلدیہ وسطی کی 51 یونین کمیٹیوں کے وائس چیئرمین ، اقلیتی ،خواتین، نوجوان ارکان اور ڈسٹرکٹ کونسلرزنے بھی شرکت کی چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا دوست بھی ہے جبکہ چین اور پاکستان کی ثقافت میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کلچر کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری عوام بھی چائنہ کلچر سے متعارف ہوں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں چائنہ کلچر کا قیام پاک چین دوستی کا ثبوت ہوگا انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو جہاں دوسری زبان سیکھنا چاہیے وہیں چائنیز زبان بھی سیکھیں انہوں نے کہا کہ چینی لکھائی واحد تحریر ہے جس میں ایک حرف پورے لفظ یا جملے کو ظاہر کر سکتا ہے چینی لکھائی اب تک چینی اور جاپانیوں کے زیر استعمال ہے۔ اجلاس میں ایجنڈہ نمبر ۰۱ کے تحت کارروائی عمل میں آئی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ،اجلاس میںعید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور انھیںٹھکانے لگانے کے انتظامات کی منظوری ،کمیٹیوں کے ممبران اور انکے تعداد کی تعین کی منظوری،ضلع وسطی کے حدود میں واقع پارکس ،نرسریز ،گرین بیلٹس کو پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت پانی کی فراہمی کی منظوری اور ضلع وسطی میں چائنیز کلچر سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ریحان ہاشمی نے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے بلدیہ وسطی کا چارج سنبھالتے ہی عوام کو بلدیاتی سہولتیں بہتر بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کردیں ۔واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ”سرسبز انقلاب“ کے عنوان کے تحت شجرکاری مہم پہلے ہی جاری ہے ،جس کا ہدف دسمبر2017 ءکے اواخر تک ایک لاکھ پودے لگانا ہے جبکہ ان پودوں کی آبیاری کے لئے نجی ادارے کے تعاون سے دو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جاچکے ہیں جو ضلع وسطی میں پودوں کی آبیاری کے لئے استعمال ہونگے۔
کراچی( )گزشتہ رات تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش کے دوران نکاسی آب اور گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوںواٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،حیدری ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں یوسیز چیئرمینز ،یوسی وائس چیئرمینز ،کونسلرز ،یوسی پینل ،سینی ٹیشن و متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ، یوسی چیئرمین اور یوسی وائس چیئرمین ، متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران افسران اور کارکنان ضلع وسطی میں بہترخدمات انجام دینے کےلئے مصروف عمل رہتے ہیں ۔