23rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چین کو انسانی تہذیب کے اولین مراکز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ چین کی تہذیب کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ وہ ان معدودے چند تہذیبوں میں سے ایک ہے جنہوں نے خود سے تحریری زبان ایجاد کی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی منتخب کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،کونسل آ ٓ فیسر محمد اکمل ، بلدیہ وسطی کی 51 یونین کمیٹیوں کے وائس چیئرمین ، اقلیتی ،خواتین، نوجوان ارکان اور ڈسٹرکٹ کونسلرزنے بھی شرکت کی چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا دوست بھی ہے جبکہ چین اور پاکستان کی ثقافت میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کلچر کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری عوام بھی چائنہ کلچر سے متعارف ہوں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں چائنہ کلچر کا قیام پاک چین دوستی کا ثبوت ہوگا انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو جہاں دوسری زبان سیکھنا چاہیے وہیں چائنیز زبان بھی سیکھیں انہوں نے کہا کہ چینی لکھائی واحد تحریر ہے جس میں ایک حرف پورے لفظ یا جملے کو ظاہر کر سکتا ہے چینی لکھائی اب تک چینی اور جاپانیوں کے زیر استعمال ہے۔ اجلاس میں ایجنڈہ نمبر ۰۱ کے تحت کارروائی عمل میں آئی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ،اجلاس میںعید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور انھیںٹھکانے لگانے کے انتظامات کی منظوری ،کمیٹیوں کے ممبران اور انکے تعداد کی تعین کی منظوری،ضلع وسطی کے حدود میں واقع پارکس ،نرسریز ،گرین بیلٹس کو پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت پانی کی فراہمی کی منظوری اور ضلع وسطی میں چائنیز کلچر سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ریحان ہاشمی نے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے بلدیہ وسطی کا چارج سنبھالتے ہی عوام کو بلدیاتی سہولتیں بہتر بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کردیں ۔واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ”سرسبز انقلاب“ کے عنوان کے تحت شجرکاری مہم پہلے ہی جاری ہے ،جس کا ہدف دسمبر2017 ءکے اواخر تک ایک لاکھ پودے لگانا ہے جبکہ ان پودوں کی آبیاری کے لئے نجی ادارے کے تعاون سے دو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جاچکے ہیں جو ضلع وسطی میں پودوں کی آبیاری کے لئے استعمال ہونگے۔
23rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release