22nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )گزشتہ رات تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش کے دوران نکاسی آب اور گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوںواٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،حیدری ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں یوسیز چیئرمینز ،یوسی وائس چیئرمینز ،کونسلرز ،یوسی پینل ،سینی ٹیشن و متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ، یوسی چیئرمین اور یوسی وائس چیئرمین ، متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران افسران اور کارکنان ضلع وسطی میں بہترخدمات انجام دینے کےلئے مصروف عمل رہتے ہیں ۔
22nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release