24th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) عشرہ صفائی مہم میں ضلع وسطی کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی پاور ہاو¿س چورنگی پر محکمہ B&R کی جانب سے ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیاچیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عشرہ صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں ،سڑکوں کی مرمت ،گرین بیلٹ کی صفائی اور بڑھ جانے والے درختوں کی چٹھائی ،فٹ پاتھ پر رنگ وروغن اور پارکس اور پلے گراو¿نڈ کی تزین و آرائش پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں واقع بیشتر برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے حالیہ طوفانی بارشوںکی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو آسانی اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوئی ۔ بعد ازاں انہوں نے نیو کراچی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ دن رات سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی میں سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو گرین کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس مہم کے تحت دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگا دیئے جائیں گے جو ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
24th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release