26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روزمصروف عمل ہیں۔ مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد افسران کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک N میں جاری روڈ کارپیٹنگ ،سڑکوں کی استر کاری ،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کررہے ہیں،جلوس کی گزر گاہوں پر ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استر کاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے مساجد و امام بارگاہوں ،مجالس و جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور ضلع وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطل کی شکست کی واضع دلیل ہے آج صدیاں گُزر جانے کے بعد بھی عالم اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یذید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ہم اُمت مُسلمہ کے تمام مکتبہ فکرکے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں ۔جمال احمد نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر سے بہتر کیا جائے جہاں روشنی کے حوالے سے مسائل ہیں فوری طور پر وہاں روشنی کے انتظامات کئے جائیں۔





26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )محرم الحرام میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ضلع وسطی کو کراچی شہر کا شفاف ترین ضلع بنا کر ہی دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب ، سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کی مجالس کا انعقاد کے ساتھ ساتھ عزاداری و ماتمی جلوس بھی نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجالس کے انعقاد کی جگہوں ،ماتمی و عزاداری کے جلوس کی گزر گاہوں کے علاوہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے کام تقریبامکمل ہو چکے ہیں تاہم چند جگہوں پر کام جاری ہے جبکہ بیشترایسے مقامات پر جہاں سے عزاداری و ماتمی جلوس برآمد ہوتے اور اور گزگاہوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی نے اپنے زرائع سے کرائی انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے بشتر علاقے تالاب کا منظرپیش کر رہے تھے ایسے میں محرم الحرام میں عزداران حسین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا اہل علاقہ اور عزادارن حسین کی پریشانی کے سد باب کے لئے بلدیہ وسطی نے ایک مثبت قدم اٹھایا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں ہونے والے ترقیاتی کام کے ساتھ عزاداروں کی دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کی بھی بنفس نفیس خود نگرانی کر رہے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے بلدیہ وسطی میں قائم مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روڈ کارپیٹنگ و پیوند کاری ،روشنی و صفائی ستھرائی کے کامو ں کا معائنہ کیا۔ 




25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان )ایک عوامی جما عت ہے اور عوام کی خدمت ہما را نضب العین ہے کم وسائل اور اختیا رات نہ ہونے کے باوجود بھی عوامی نمائندے عوام کے ساتھ ہیں۔ان خیلا ت کا اظہا ر انہوں نے کریم آ با د پر جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،MPAمحفوظ یار خان بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو بہترین بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے محرم الحرام میں صفائی کے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی اور سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے شہر میں امن اور ترقی کیلئے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ،محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کیلئے قابل احترام ہے ،محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عشرہ محرم میں عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑھے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکج کو فوری فور پر بند کیا جائے ۔اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔اس ضمن میں ضلع وسطی محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں پر اور جلوس کی گزر گاہوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورضلع وسطی کے متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی پیوند و استر کاری ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو ہنگامی بنیادوں پر سر انجام دے رہے ہیں۔ 





24th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراؤنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ممبر قومی و صو بائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،جمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورے کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دہانی کرائی بلدیہ وسطی اپنے وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل جلدز جلد حل کرے گی اس ضمن میں عوام کا تعا ون اہم کردار ادا کرتا ہے اور انشااللہ ہم عوامی تعاون سے ضلع وسطی کے بنیادی بلدیاتی مسائل حل کر دیں گے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔اس موقع پر چیئر مین ریحان ہاشمی نے یو سی چیئر مین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہ ہوں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران اپنی مجالس اور واعظ کی محفلیں احسن طریقے سے منعقد کرسکیں محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔ 




23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )محرم الحرام میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد بوہری برادری کے معززین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں شہادت حسینؓ کی یاد میں عزادارانِ حسینؓ مجالس منعقد کرتے اور ماتمی جلوس نکالتے ہیں، جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلوس کی گزر گاہوں پر ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استر کاری کا کام تقریبامکمل کرلیا گیا ہے تاکہ عزادارانِ حسینؓ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائیں اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے محرم الحرام میں مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کررہے ہیں۔







22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release