23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراؤنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ممبر قومی و صو بائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،جمال احمد ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورے کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دہانی کرائی بلدیہ وسطی اپنے وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل جلدز جلد حل کرے گی اس ضمن میں عوام کا تعا ون اہم کردار ادا کرتا ہے اور انشااللہ ہم عوامی تعاون سے ضلع وسطی کے بنیادی بلدیاتی مسائل حل کر دیں گے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔اس موقع پر چیئر مین ریحان ہاشمی نے یو سی چیئر مین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہ ہوں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران اپنی مجالس اور واعظ کی محفلیں احسن طریقے سے منعقد کرسکیں محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔ 




23rd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release