22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )محرم الحرام میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد بوہری برادری کے معززین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں شہادت حسینؓ کی یاد میں عزادارانِ حسینؓ مجالس منعقد کرتے اور ماتمی جلوس نکالتے ہیں، جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلوس کی گزر گاہوں پر ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استر کاری کا کام تقریبامکمل کرلیا گیا ہے تاکہ عزادارانِ حسینؓ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائیں اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے محرم الحرام میں مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کررہے ہیں۔







22nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release