8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اب کسی صورت ضلع وسطی کو کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیئنگے وہ لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کے بعد بیوٹیفیکیشن کے کام کے آغاز کے موقع پر عوام سے گفتگوں کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انھیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی صادر کئے عوام کے مسائل کا زیادہ تر حصہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی مرمت کے حوالے سے تھا جس کی وجہ سے لیاقت آباد کے بیشتر علاقوں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گلی کوچے گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں اور عوام ذہنی کوفت کا شکار ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ عوام کے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو لیکیج لائنوں کے مرمت کے احکامات صادر کریں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے بڑی محنت اور کوششوں سے خاص طور پر میئر کراچی وسیم اختر کے تعاون اور ذاتی دلچسپی سے ضلع وسطی کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کیا ہے اسے دوبارہ کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیا جائے انہوں افسران و عملے کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ گرین بیلٹس ،پارکس ، سڑکوں اورگلیوں کے سامنے پھیکنے کے بجائے بلدیہ وسطی کی مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں اور اپنے گھر سے کچرا اٹھانے والوں کو بھی پابند کریں کہ وہ مختص کردہ کچرا کنڈی ہی میں گھروں کا کچرا ڈالیں تاکہ وہاں سے بلدیہ وسطی کا عملہ آسانی سے کچرا اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کرسکے جس سے آپ کا گھر آپکا محلہ اور اپکا شہر بھی صاف ستھرا نظر آئیگا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی میں تزئین و آرائش کے کام بھی آغاز کر رہی ہے تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف ستھراء سرسبز و شاداب ماحول مئیسر آسکے جبکہ دوسر ے اضلاع یا پاکستان کے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانوں کو اچھا تاثر ملے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ناظم آباد ،لیاقت آباد زون کے مختلف علاقوں سے کچرا صاف کرنے کے بعد ان جگہوں پر جہاں لوگوں نے کچرا ڈال ڈال کر کچرا کنڈیاں بنا ڈالی تھی کچرا صاف کرنے کے بعد ان جگہوں پر شجرکاری کی جارہی ہے جبکہ گرین بیلٹس کو کچرے سے پاک کرکے خوشنما پھول اور پودے لگائے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے صفائی مہم کا پہلا مرحلہ لیاقت آباد سے شروع ہوا تھا اس صفائی مہم میں تقریبا 10.000 ٹن کچرا اٹھا کر شہر سے باہر ٹھکانے لگایا گیا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغازمورخہ 09 / اکتوبر بروز پیر سے کیا جارہا ہے امید ہے چند ہی دنوں میںضلع وسطی کراچی کا صاف و شفاف ضلع بن جائیگا ۔ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے جبکہ بلدیہ وسطی میں صفائی مہم کے دوران منتخب زون سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے علاوہ روزمرہ صفائی کا کام بھی تواتر سے جاری ہے جبکہ ضلع وسطی کو جاذب نظر بنانے کے لئے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ چورنگیوں،داخلی و خارجی راستوں پر خوشنما پھول اور پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔




8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی صفائی ستھرائی کے کام کی مسلسل نگرانی سے ضلع وسطی صاف و شفاف ضلع کی جانب گامزن ،ضلع وسطی میں بحریہ ٹاﺅن کے تعاون سے گلبرگ زون میں صفائی مہم کے تیسرے مرحلے کے دوران پلے گراﺅنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر کچرے سے پاک کیا جارہا ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا ،عزیز آباد،اور موسیٰ کالونی سے ہزاروں ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جاچکا ہے، صفائی مہم کے دوران ضیاءالدین کے قریب گجر نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ کریم آباد سے موسیٰ کالونی تک برساتی نالے کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی نگرانی میں صفائی ستھرائی ،شہر سے باہر کچرے کی منتقلی،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش،جراثیم کش ادویات کا اسپرے ،تجاوزات کے خلاف کاروائی،سڑکوں کی پیوند کاری اور بوسیدہ سیورئج لائنوں کی مرمت کا تسلسل جاری ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی نگرانی بنفس نفیس کررہے ہیں وہ اپنے دفتر میں بھٹنے کے بجائے ضلع میں ہونے والے کام کی نرانی کو ترجیح دیتے ہیں اور جہاں جہاں کام میں کوتاہی نظر آتی ہے افسران و عملے کی باز پرس کے ساتھ ساتھ انکو ہدایات بھی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کا عملہ شب وروز ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام کرتا نظر آتا ہے ضلع وسطی میں بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے چلنے والی صفائی مہم کے دوران پہلے دو مراحل میں ضلع وسطی لیاقت آباد اور ناظم آباد زون میں کچرے کے ڈھیروں کا صفایا ، لیکیج سیوریج لائنوں کی مرمت ، سڑکوں کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا تسلسل جاری ہے جس کے اثرات نظر آرہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے انقلابی اقدامات ضلع وسطی کو ماضی کی طرح صاف و شفاف اور تجاوزات سے پاک ضلع بن جائیگا ضرورت اس امر کی ہے عوام بھی صاف و شفاف ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اپنا کوڑا کرکٹ مختص کردہ کچرا کندیوں میںڈالیں اور ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو جگہ جگہ اور برساتی نالوں میں اپنے گھروں کا فیکٹریوں کا کچرا ڈالتے ہیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔    






7th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک صفائی مہم کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کا انعقاد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد عوام کو جلد اجلد صاف شفاف ماحول کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل سے گزشتہ آٹھ سالوں کا بیک لاگ ختم کرنا بلدیہ وسطی کے لئے مشکل ترین دکھائی دے رہا تھا ایسے میں بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض حسین نے کراچی کے شہریوں کے درد کو سمجھا اور اپنے تعاون کی پیش کش کی جسے میئر کراچی وسیم اختر نے انکی اس پیشکش کو سراہا اب امید کی جاسکتی ہے کہ بلدیہ وسطی اپنے موجودہ وسائل اور بحریہ ٹاﺅن کے وسائل کو استعمال میں لاکر عوام کو ایک بار پھر صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنائیگی انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد کی بیک گلیوںسے کچرا نکالنا دیرطلب کام ہے جسکی وجہ سیوریج لائنوں کی خستہ حالی اور لیکج ہے جسکی وجہ کچرا کیچڑ بن چکا ہے جسے گلیوں سے نکالنے کے لئے افرادی قوت کا استعمال کر رہے ہیں تاہم میئر کراچی وسیم اختر صاحب لیکج سیوریج لائنوں کی مرمت کے حوالے بات کی ہے امید ہے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئینگے ریحان ہاشمی نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے تین دن کی صفائی مہم میں ناظم آباد اور لیاقت آباد کی 17 یونین کمیٹیز سے 10,000 ٹن کچرا اٹھا کر شہر سے باہر لینڈ فل منتقل کیا گیا جوکہ ایک بڑا حدف تھا اس موقع پر بحریہ ٹاﺅن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے شہریوں کے ساتھ بہت مخلص دکھائی دیتی جسکا ثبوت عوام کو صاف ستھرا ماحول کرنے کے لئے وسائل کا بہترین استعمال ہے انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا اور اب کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے تو چند روز میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو بڑی تبدیلی نظر آئیگی کمانڈرذوالفقار نے کہاکہ ضلع وسطی کے بعد کراچی کے تمام اضلاع میں صفائی مہم چلائی جائیگی آخر میں چیرمین بلدیہ وسیم ریحان ہاشمی نے میڈیا کے نمائندوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔                  





6th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں ایسے میں بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا وہ نارتھ ناظم آباد بلاک w اقبال ٹاﺅن پاپوش میں بوسیدہ24'' سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیز فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت اپنے فنڈز سے کرارہے ہے واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک w عقب جناح کالج اقبال ٹاﺅن میں سیوریج لائن کی لیکج کی وجہ سے سڑک تباہ ہوچکی تھی جبکہ شہریوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہو رہا تھے جسکا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے اور بنفس نفیس اس کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں عوام کو تاکہ عوام یحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں ہے۔ 







5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں صفائی مہم زورو شور سے جاری ہزاروں ٹن کچرا سیکنڑوں ڈمپر،لوڈرزکے زریعے لینڈفل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے ۔عوام میں کچرے کی منتقلی سے خوشی کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی اور بحریہ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے پہلے مرحلے میںضلع وسطی میں جاری 4 روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز بھی فیڈرل بی ایریا گلبرگ زون سے FC ایریا اور سراج الدولہ کالج ڈمپنگ اسٹیشن سے کچرے کی منتقلی کا کام جاری ہے 100 ڈمپرز کی مدد سے ہزاروں ٹن کچرا جام چاکرو (لینڈفل) سائیڈ منتقل کیا گیا کچرے کی منتقلی سے علاقہ مکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا یوسی چیئرمین و فوکل پرسن بحریہ فاﺅنڈیشن محمد عامر کے ہمراہ علی الصبح ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کے دوران ہونے والے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاکام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے جسکے لئے بحریہ فاﺅنڈیشن کا تعاون کراچی کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ،بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ضلع وسطی کو چند روز میںصاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی ہے بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ہیوی مشینری کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جائے تاکہ کم وقت میں زیادہ کام کیا جاسکے انہوں نے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ کچرہ اٹھانے کے عمل کو دن رات جاری رکھا جائے بعد ازاں انہوں یونین کونسل 49 پاپوش نگر کا دورہ کیا اور مارکیٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ریحان ہاشمی نے کہا کہ بازاروں اور مارکیٹ کے اطراف صبح سویرے صفائی کے امور انجام دیئے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے خواتین و حضرات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن گلبرگ محمد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد ناصر خان. ِMVI نارتھ ناظم آباد راشد جلال اور انفارمیشن اَفسر عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے۔ 







4th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release