4th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں صفائی مہم زورو شور سے جاری ہزاروں ٹن کچرا سیکنڑوں ڈمپر،لوڈرزکے زریعے لینڈفل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے ۔عوام میں کچرے کی منتقلی سے خوشی کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی اور بحریہ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے پہلے مرحلے میںضلع وسطی میں جاری 4 روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز بھی فیڈرل بی ایریا گلبرگ زون سے FC ایریا اور سراج الدولہ کالج ڈمپنگ اسٹیشن سے کچرے کی منتقلی کا کام جاری ہے 100 ڈمپرز کی مدد سے ہزاروں ٹن کچرا جام چاکرو (لینڈفل) سائیڈ منتقل کیا گیا کچرے کی منتقلی سے علاقہ مکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا یوسی چیئرمین و فوکل پرسن بحریہ فاﺅنڈیشن محمد عامر کے ہمراہ علی الصبح ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کے دوران ہونے والے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاکام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے جسکے لئے بحریہ فاﺅنڈیشن کا تعاون کراچی کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ،بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ضلع وسطی کو چند روز میںصاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی ہے بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ہیوی مشینری کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جائے تاکہ کم وقت میں زیادہ کام کیا جاسکے انہوں نے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ کچرہ اٹھانے کے عمل کو دن رات جاری رکھا جائے بعد ازاں انہوں یونین کونسل 49 پاپوش نگر کا دورہ کیا اور مارکیٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ریحان ہاشمی نے کہا کہ بازاروں اور مارکیٹ کے اطراف صبح سویرے صفائی کے امور انجام دیئے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے خواتین و حضرات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن گلبرگ محمد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد ناصر خان. ِMVI نارتھ ناظم آباد راشد جلال اور انفارمیشن اَفسر عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے۔
4th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release