6th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک صفائی مہم کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کا انعقاد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد عوام کو جلد اجلد صاف شفاف ماحول کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل سے گزشتہ آٹھ سالوں کا بیک لاگ ختم کرنا بلدیہ وسطی کے لئے مشکل ترین دکھائی دے رہا تھا ایسے میں بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض حسین نے کراچی کے شہریوں کے درد کو سمجھا اور اپنے تعاون کی پیش کش کی جسے میئر کراچی وسیم اختر نے انکی اس پیشکش کو سراہا اب امید کی جاسکتی ہے کہ بلدیہ وسطی اپنے موجودہ وسائل اور بحریہ ٹاﺅن کے وسائل کو استعمال میں لاکر عوام کو ایک بار پھر صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنائیگی انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد کی بیک گلیوںسے کچرا نکالنا دیرطلب کام ہے جسکی وجہ سیوریج لائنوں کی خستہ حالی اور لیکج ہے جسکی وجہ کچرا کیچڑ بن چکا ہے جسے گلیوں سے نکالنے کے لئے افرادی قوت کا استعمال کر رہے ہیں تاہم میئر کراچی وسیم اختر صاحب لیکج سیوریج لائنوں کی مرمت کے حوالے بات کی ہے امید ہے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئینگے ریحان ہاشمی نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے تین دن کی صفائی مہم میں ناظم آباد اور لیاقت آباد کی 17 یونین کمیٹیز سے 10,000 ٹن کچرا اٹھا کر شہر سے باہر لینڈ فل منتقل کیا گیا جوکہ ایک بڑا حدف تھا اس موقع پر بحریہ ٹاﺅن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے شہریوں کے ساتھ بہت مخلص دکھائی دیتی جسکا ثبوت عوام کو صاف ستھرا ماحول کرنے کے لئے وسائل کا بہترین استعمال ہے انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا اور اب کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے تو چند روز میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو بڑی تبدیلی نظر آئیگی کمانڈرذوالفقار نے کہاکہ ضلع وسطی کے بعد کراچی کے تمام اضلاع میں صفائی مہم چلائی جائیگی آخر میں چیرمین بلدیہ وسیم ریحان ہاشمی نے میڈیا کے نمائندوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔
6th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release