8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اب کسی صورت ضلع وسطی کو کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیئنگے وہ لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کے بعد بیوٹیفیکیشن کے کام کے آغاز کے موقع پر عوام سے گفتگوں کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انھیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی صادر کئے عوام کے مسائل کا زیادہ تر حصہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی مرمت کے حوالے سے تھا جس کی وجہ سے لیاقت آباد کے بیشتر علاقوں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گلی کوچے گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں اور عوام ذہنی کوفت کا شکار ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ عوام کے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو لیکیج لائنوں کے مرمت کے احکامات صادر کریں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے بڑی محنت اور کوششوں سے خاص طور پر میئر کراچی وسیم اختر کے تعاون اور ذاتی دلچسپی سے ضلع وسطی کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کیا ہے اسے دوبارہ کچرے کا ڈھیر نہیں بننے دیا جائے انہوں افسران و عملے کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ گرین بیلٹس ،پارکس ، سڑکوں اورگلیوں کے سامنے پھیکنے کے بجائے بلدیہ وسطی کی مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں اور اپنے گھر سے کچرا اٹھانے والوں کو بھی پابند کریں کہ وہ مختص کردہ کچرا کنڈی ہی میں گھروں کا کچرا ڈالیں تاکہ وہاں سے بلدیہ وسطی کا عملہ آسانی سے کچرا اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کرسکے جس سے آپ کا گھر آپکا محلہ اور اپکا شہر بھی صاف ستھرا نظر آئیگا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی میں تزئین و آرائش کے کام بھی آغاز کر رہی ہے تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف ستھراء سرسبز و شاداب ماحول مئیسر آسکے جبکہ دوسر ے اضلاع یا پاکستان کے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانوں کو اچھا تاثر ملے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ناظم آباد ،لیاقت آباد زون کے مختلف علاقوں سے کچرا صاف کرنے کے بعد ان جگہوں پر جہاں لوگوں نے کچرا ڈال ڈال کر کچرا کنڈیاں بنا ڈالی تھی کچرا صاف کرنے کے بعد ان جگہوں پر شجرکاری کی جارہی ہے جبکہ گرین بیلٹس کو کچرے سے پاک کرکے خوشنما پھول اور پودے لگائے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے صفائی مہم کا پہلا مرحلہ لیاقت آباد سے شروع ہوا تھا اس صفائی مہم میں تقریبا 10.000 ٹن کچرا اٹھا کر شہر سے باہر ٹھکانے لگایا گیا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغازمورخہ 09 / اکتوبر بروز پیر سے کیا جارہا ہے امید ہے چند ہی دنوں میںضلع وسطی کراچی کا صاف و شفاف ضلع بن جائیگا ۔ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے جبکہ بلدیہ وسطی میں صفائی مہم کے دوران منتخب زون سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے علاوہ روزمرہ صفائی کا کام بھی تواتر سے جاری ہے جبکہ ضلع وسطی کو جاذب نظر بنانے کے لئے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ چورنگیوں،داخلی و خارجی راستوں پر خوشنما پھول اور پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔




8th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release