11th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کا معائنہ کیا اور شہریوں کو اپنے ہاتھ سے ٹھنڈہ پانی بھی پلایا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صحت سب سے پہلے کے اصولوں پر گامزن ہیں اپنے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے ،ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کیمپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بلدیہ عظمی اور بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریز کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا جہاں ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے سینٹر پہلے ہی فعال ہیں اور صرف 5 روپے کی پرچی میں مریض کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے اپنا بہترین علاج کراسکتے ہیں اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حامد مصطفی،اختر رضا ،غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران انکے ہمراہ تھے رکن صوابئی اسمبلی جمال احمدنے کہا کہ کراچی کو ایک سازش کے ذریعے پستی کی طرف دھکیلا جارہا ہے لیکن حق پرست نمائندے کراچی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کراچی ایک بین الاقوامی شہر ہے لیکن اس کا میئر بے اختیار ہے جبکہ کراچی اس ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے ولا شہر ہے انہوں نے کہا کہ KW&SB ِKDA ِ اور ٹاﺅن پلاننگ جیسے محکمے میئر کی دسترس میں ہی نہیں ہے جو کہ کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اس موقع پر انہوں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حوالے سے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں نے شہر کا انفراسٹریکچر تباہ کردیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں جمع شدہ سیوریج کا پانی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جمال احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ میئر کراچی کو اختیارت دے تاکہ کراچی کے شہریوں کو مسائل سے نجات مل سکے جمال احمد نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کی تکلیف کے درد کو سمجھتے ہیں اسی لئے وہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں رہتے ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیمپ پر دی جانے والی طبی سہولتوں کے حوالے سے موجود ڈاکٹرز سے تفصیلات طلب حاصل کیں کیمپ پر موجود ڈاکٹرز کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے فوری بچاﺅ کے لئے انجیکشن ،آئس باکس ،نمکول ،ORS ِ ٹھندا پانی اور شربت بھی رکھا گیا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت کے حوالے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی صحت سب سے پہلے کے اصولوں پر گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ فنڈز کی کمی اور وسائل نہ ہونے کے باوجود عوام کو صاف ستھراءاور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے نجی اداروں سے بھی مدد لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر ین طبی سہولتوں کے لئے ڈسپینسریز کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے انہوں عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث کسی بھی شہری کو علاقے میں ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے کی صورت میں بلدیہ وسطی کی قریبی ڈسپینسری یا کیمپ سے رجوع کریں
کراچی ( )کتب میلے کا ا نعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آج بھی لوگ کتابوں سے محبت کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے بزم فروغ علم و ادب اور فرید پبلیشر کے زیر اہتمام ڈائمنڈ میرج ہال فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہ کتب میلے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ،شکیل احمد، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،مشہور نیوز کاسٹر شہاب الدین شہاب،ایڈوکیٹ احسن شجاع،عنبرین حسیب عنبرین،ایاز خان ،سرور جاوید،حسنین رضوی،ایڈیٹر جنگ محمد اسلام ،احمد نوید ،نسیم نازش ،غلام محی الدین ، ڈسٹرکٹ ایجوکسن کمیٹی کے چیئرمین تابش اور مجید رحمانی بھی موجود تھے امین الحق نے کہا کہ اس وقت تعلیم پرکل بجٹ کاصرف2.9فیصدخرچ ہو رہا ہے جو کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے انہوں کہا کہ ہم اس بجٹ کو 10 فیصد تک لیکر جائیگے انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شہر ہے لیکن اسکے مئیر کے ساتھ ساتھ تمام بلدیاتی نمائندے بے اختیار ہیں صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کریں اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ کتب میلے کے انعقاد سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میںطلباءمیں کتابیں پڑھنے کی جانب رجحان میں اضافہ ہوگا انہوں نے فرید پبلیشر کے روح رواں سید فرید حسین کو 15 سال سے تسلسل کے ساتھ کتب میلے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ کبھی کراچی کے حوالے سے بات کا موضوع اچھی تعلیم ہواکرتا تھا اور اب کراچی کچرے کی بنیاد پر موضوع بحث بنتا ہے لگتا ہے یہ کراچی اور کراچی والوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسکی واضح مثال حال ہی میں ہونے والی مردم شماری ہے جسکے تحت پورے پاکستان میں آبادی کا تناسب بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں آبادی پہلے سے بھی کم دکھائی جارہی ہے باوجود اس کے دوسرے شہروں سے آمد کا سلسلہ جارہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں حقوق کی بات کرنے والوں کو عتاب کا شکار بنایا جاتا ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی کتب میلے کے انعقاد کو سراہا قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے فیتہ کاٹ کر 15 ویں کتب میلے کا افتتاح کیا۔
11th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release