10th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی کوکچرے سے پاک کرکے دم لیئنگے محدود وسائل کے باوجود عوام کو صاف و شفاف ماحول اور پینے کا صاف پانی اور بہتے ہوئے سیوریج کے پانی سے جلد ازجلد نجات دلائے گے وہ نیو کراچی زون میں یونین کمیٹی نمبر14 میں نورانی محلہ اور یوسی15 میں سیکٹر 7-D میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی مرمت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین یوسی 12 حنیف سورتی ،چیئرمین یوسی ۴۱ کے چیئرمین مشتاق ایاز،یوسی ۵۱ کے چیئرمین عفان سلیم ،یوسی ۴ کے وائس چیئرمین نبیل احمد بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سیوریج لائنیں لیک ہیں کوئی شنوائی نہیں ہے واٹر بورڈ کا عملہ کام نہیں کرتا اور سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جگہ جگہ کھڑا ہے جسکی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ گرچہ یہ مسئلہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے لیکن ہم عوامی نمائندے ہیں اپنے لوگوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے اپنی عوام کے لئے جو بن پڑا ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی یوسی چیئرمین کے ساتھ ملکر صفائی ستھرائی پارکوں کی تزئین و آرائش کے سات ساتھ واٹر اینڈ سیوریج کی بوسیدہ اور لیکیج لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے اقدامات کر رہے ہیں عنقریب عوام کوبڑی تبدیلی نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاﺅن کے اشتراک سے پہلے مرحلہ ،میں ناظم آباد اور لیاقت آباد سے 10,000 ہزار ٹن کچرا ٹجکانے لگایا گیا اور دوسرے مرحلہ نیو کراچی زون سے شروع ہوگا چند ہی دنوں میں نیو کراچی بھی کچرے کے ڈھیروں سے پاک ہوجائیگا انہوں نے عوام اپیل کی کہ وہ بھی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بڑی سے بڑی طاقت کامیاب نہیں ہوسکتی اس موقع پر انہوں نے نجی ادراوں کے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کراچی کا اون کریں اور اپنے وسائل کوکراچی کی تعمر وترقی کے لئے بھی استعمال میں لائیں واضح رہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے کارکنان تندہی سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔چئیرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع کو صاف اور شفاف بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع وسطی کو شہر کا شفا ف ترین ضلع بنانے کی کوششیں بارآور ثابت ہوسکیں۔
10th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release