24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ کراچی وسطی کی جانب سے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد بار مطالبات کرنے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی اضافی کوششوں سے آج کے الیکٹرک کے 5 رکنی وفد نے مرکزی دفتر بلدیہ عالیہ کراچی وسطی میں چیئرمین سے ملاقات کی جس میں باہمی رضامندی کے ساتھ بلدیہ وسطی کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اگر کے الیکٹرک بروقت ادائیگی کو ممکن بنائے تو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنا سکتی ہے اس موقع پر کے الیکٹرک کے Dy.GM عابد جمشید صدیقی،RHO سید زاہد علی،HTP الیاس منصور ،RHO محمد رضا،سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی ایم سی سینٹرل اقبال احمد خان،xen نیو کراچی نازش رضا،xen لیاقت آباد جنید اللہ ،اکبر رضا،اجمل خان موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو غیر قانونی طور پر راتوں رات سڑکوں کو کھود کر پانی و سیوریج کے غیر قانونی کنکشن لیتے ہیں ایسے عناصر جہاں واٹر بورڈ اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہیں بلدیہ وسطی کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی کو روڈ کٹنگ کی مد میں ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں کمی کا سبب بن رہے ہیں اس موقع پر کے الیکٹرک کے وفد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کویقین دہانی کرائی کہ بلدیہ وسطی کے واجبات کی ادائیگی کو 30 یوم کے اندر اندر ممکن بنائے گی اس ضمن میں ریحان ہاشمی نے کراچی الیکٹرک کے وفد کے سربراہ سید زاہدعلی کی توجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر عوام مشتعل ہوکر K الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے جس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ 





24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جب تک وہ آپس میں اتحاد و یکجہتی قائم نہیں کریں گے تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، شہر کے ادارے اگر شہر کے میئر کے پاس ہونے کے بجائے صوبائی حکومت کے پاس ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، سپریم کورٹ کوواٹر اینڈ سیوریج بور ڈ کی ایماء پر آباد پر پابندی لگانے سے پہلے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے تھاکیونکہ اس وقت دو قوتیں شہر میں کام کررہی ہیں ایک وہ جو شہر کو بسانا چاہتی ہیں اور دوسری وہ ہے جو تمام اختیار اپنے پاس رکھ کر اپنی مرضی کی پابندیاں لگارہی ہیں، بلڈنگ کنٹرول، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر مقامی محکمے جومیئر کے ماتحت ہونے چاہیے تھے وہ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لیے ہیں، شہر کی تعمیر سے لے کر کچرا اٹھانے تک کا اختیار جب سندھ حکومت کے پاس رہے گا تو میئر یا ڈسٹرکٹ چیئرمینز کیا کریں گے؟ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بطور مہمان خصوصی بلدیہ وسطی کی جانب سے گزشتہ روز'' آباد '' کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں دیئے گئے اعزازیہ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش ، عمان اور جاپان قونصلیٹ کے نمائندے ''آباد'' کے نو منتخب چئیرمین محمد عارف جیوا ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین،سمن جعفری،نکہت شکیل،عظیم فاروقی ،آباد کے وائس چیئرمینز فیض الیاس ، سہیل وارن، الطاف طائی،محمد حسین بخشی ،شاہد خیری،محمود ٹباہ ، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سی ای او صادق محمد ، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد شاہ ، کیپٹن ترانہ ،بزنس کیمونٹی کے نمائندے ضلع وسطی اسٹینڈنگ کمیٹز کے چیئرمینز سمیت منتخب عوامی نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ضلع جنوبی میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر کردیں اور جیسے ہی آباد نے ضلع وسطی میں کام شروع کیا تو پانی کی کمی اور نکاسی آب کے مسئلے کو وجہ بناکر آباد پر پابندی عائد کردی گئی جسکی وجہ سے تعمیرات کا شعبہ شدید متاثر ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر آ باد اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پارہا تو سپریم کورٹ کو اسٹیٹ آف افیئر یعنی کے فور کے منصوبے میں تاخیراور تعطل پر کسی نہ کسی کو ذمہ دار ٹہرانا ہوگاکہ 9 سالوں سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے کے فور کا منصوبہ ہوا میں لٹکا رکھا ہے لہذا سپریم کورٹ کو آباد پر پابندی لگانے سے پہلے وفاق اور صوبائی حکومت پر بھی پابندی لگانی چاہیئے تھی۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی پاکستان کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن گزشتہ نو سالوں سے کراچی کو ایک قطرہ بھی اضافی پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے جس پر خدشہ ہے کہ مستقبل میں شہر قائد میں پانی پر فسادات ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آآپس میں اتحاد و یکجہتی قائم نہیں کریں گے تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، اداروں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کی تو یہ شہر رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے آباد کی دائر پیٹشن میں بلدیہ کراچی سمیت تین ڈی ایم سیز کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں چیئرمین آباد محمد عارف جیوا نے کہا کہ بلند عمارتوں پر عائد پابندی سے تعمیری صنعت زوال پزیر ہورہی ہے ،308 پروجیکٹس کے نقشے منظوری کے منتظر ہیں جس کے باعث کراچی کو 6 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔آباد کے چیئرمین عارف جیوا نے ضلع وسطی کی ترقی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلان کیا کہ ضلع وسطی میں جہاں جہاں آباد کے پروجیکٹس تعمیر کئے جائینگے وہاں پروجیکٹ کی حدود میں آنے والی سڑکوں کی تعمیر آباد اپنے فنڈز سے مکمل کرے گی۔انھوں نے آباد کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب پر چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی ، وائش چیئرمین سید شاکر علی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سی ای او صادق محمدنے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دریں اثناء چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آباد کی نو منتخب کابینہ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ بلدیہ وسطی کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان مشکلات کے حل کے لئے آباد ہماری مدد کرے گی اور عوامی فلاح بہبود کے کام تیزی سے مکمل ہونگے۔تقریب سے ارکان قومی اسمبلی عبدالوسیم ،سمن جعفری ، نکہت شکیل اوروائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر بلدیہ وسطی کی جانب سے مہمان خصوصی اور مہمانان گرامی کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔





23rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نارتھ ناظم آباد بلاک F،حیدری مارکیٹ ،5 اسٹار چورنگی بلاک Cاور D میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یوسی چیئرمینز ،یوسی پینل اوربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں صفا ئی ستھرائی کے بہتر سے بہترین انتظام کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کریں گے اس ضمن میں بلدیہ وسطی میں سر سبز شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگائے جارہے ہیں اور انشاء اللہ دسمبر کے اختتام تک ہم ایک لاکھ پودے لگا دیں گے۔لگائے جانے والے پودے ضلع وسطی کو سر سبزکرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے ، انہوں نے کہا کہ سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو شہر کا سر سبز ترین اور شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے عوام اور انتظامیہ کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اس وقت معاشرے میں موجود درد مند دل رکھنے والے مخیر اور بااختیار افراد کو چائیے کہ ضلع وسطی کو ''اون'' کریں اور اپنی پسندکے مطابق پارکس،پلے گراؤنڈ گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو گود لے کر اُسے خوبصورت اور عوام کے استعمال کے قابل بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں ،انہوں نے حیدری مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کہا کہ فٹ پاتھوں پر قائم اسٹالزمارکیٹ میں آنے والے خریداروں کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ،تجاوزات کراچی کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے اس ضمن میں تجاوزات کے خلاف عنقریب بھر پور آپریشن کیا جائے گا او ر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم نا ہونے دیں اس سلسلے میں بلدیہ وسطی نے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 



21st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں صفائی مہم میں تیزی آگئی، مین پاور کے مقابلے میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ مشینری کو زیادہ سے زیادہ استعمال پرزور دیا جارہا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی ضلع وسطی کو کچرے سے پاک اور صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے بلدیاتی افسران و کارکنان کو متحرک کرنے کی جانب پور ی توجہ دے رہے ہیں۔ جبکہ سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیاگیا۔دوسری جانب بلدیہ وسطی میں عوام کو مہیا کی جانے والی تمام بلدیاتی خدمات کے ہر ایک شعبے کی جانب توجہ دے کر اُس کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا جانب توجہ دی جارہی ہے ۔ ضلع وسطی کے تمام یونین کونسلز میں یوسی چیئرمینز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ کچرے کے ڈسپوزل کے لئے بحریہ ٹاؤن سے مہیا کی جانے والی تمام مشنریز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جائے اور مین پاور کو ضرور ت کے مطابق کم سے کم استعمال کرکے سرپلس مین پاور کو دیگر بلدیاتی خدمات میں مصروف کردیا جائے تاکہ بلدیہ وسطی تمام شعبوں میں اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر کرسکے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گذشتہ ہفتے بلدیہ وسطی کی مختلف یو سیز کا دورہ کیا جبکہ گلبرگ زون میں خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مئیر کراچی نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کو ہدایت کی کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مہیا کردہ مشینریز کا زیادہ سے زیادہ استعما ل کیا جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ذمہ داریوں کو صرف صفائی تک محدود نہ کردیا جائے بلکہ بلدیاتی اداروں کے ہرشعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جائے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہماری جانب دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے مثبت اقدامات کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ، ضلع وسطی کے عوام صٖفائی اور کچرے کے ڈسپوز ل کے سلسلے میں تیزی سے ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر اطمینان کاا ظہار کررہے ہیں۔





20th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی ، نیوکراچی زون سیکڑ الیون ای نارتھ کراچی نورانی محلہ میں روڈ کارپٹنگ اور سیوریج لائن کی تنصیب ، واٹر بورڈ کی نااہلی اور کاہلی پر ممبران قومی اسمبلی کا اظہارِ برہمی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکنِ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم اور رکنِ قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ سیکٹر الیون ای نورانی محلہ نیوکراچی زون میں روڈ کارپٹنگ اور سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا، اہلِ علاقہ نے اپنے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر سکون کاسانس لیا اور چئیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ اداکیا۔ممبرانِ قومی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی کوتاہی، سست روی اور نااہلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتارہے توبلدیاتی اداروں کو بہت سی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔اس موقع پر یوسی 14؍ کے چیئرمین مشتاق ایاز،بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کے افسران و کارکنان بھی موجود تھے جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مذکورہ علاقے میں روڈ کی مخدوش حالت اور سیوریج لائن کے رساؤ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین ریحان ہاشمی نے مخدوش روڈز کی کارپیٹنگ کرانے کے ساتھ ساتھ رسنے والی سیوریج لائنوں کے تبدیلی اور تنصیب کے عمل کو تکمیل تک پہنچایا۔ مذکورہ کام کا معائنہ خود چئیرمین نے ممبرانِ قومی اسمبلی کے ہمراہ کیا تاکہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ رہ جائے اور سیوریج لائنوں کی تنصیب میں کسی قسم کی خامی نہ رہ جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں۴۵۰؍ رننگ فٹ روڈ کارپٹنگ کی گئی ہے جبکہ پُرانی ۶؍انچ قطر کی سیوریج لائن کی جگہ ڈالی گئی نئی سیوریج لائن کاقطر 18؍انچ ہے ۔ جسے گجر نالے سے ملا دیا گیاہے ، اس طرح اب علاقہ مکینوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں پریشانی سے نجات مل گئی جس کے لئے انہوں نے چئیرمین ریحان ہاشمی اور ممبران قومی اسمبلی اور بلدیاتی افسران و کارکنان کا شکریہ اداکیا۔



19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release