20th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں صفائی مہم میں تیزی آگئی، مین پاور کے مقابلے میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ مشینری کو زیادہ سے زیادہ استعمال پرزور دیا جارہا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی ضلع وسطی کو کچرے سے پاک اور صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے بلدیاتی افسران و کارکنان کو متحرک کرنے کی جانب پور ی توجہ دے رہے ہیں۔ جبکہ سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیاگیا۔دوسری جانب بلدیہ وسطی میں عوام کو مہیا کی جانے والی تمام بلدیاتی خدمات کے ہر ایک شعبے کی جانب توجہ دے کر اُس کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا جانب توجہ دی جارہی ہے ۔ ضلع وسطی کے تمام یونین کونسلز میں یوسی چیئرمینز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ کچرے کے ڈسپوزل کے لئے بحریہ ٹاؤن سے مہیا کی جانے والی تمام مشنریز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جائے اور مین پاور کو ضرور ت کے مطابق کم سے کم استعمال کرکے سرپلس مین پاور کو دیگر بلدیاتی خدمات میں مصروف کردیا جائے تاکہ بلدیہ وسطی تمام شعبوں میں اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر کرسکے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گذشتہ ہفتے بلدیہ وسطی کی مختلف یو سیز کا دورہ کیا جبکہ گلبرگ زون میں خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مئیر کراچی نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کو ہدایت کی کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مہیا کردہ مشینریز کا زیادہ سے زیادہ استعما ل کیا جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ذمہ داریوں کو صرف صفائی تک محدود نہ کردیا جائے بلکہ بلدیاتی اداروں کے ہرشعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جائے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہماری جانب دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے مثبت اقدامات کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ، ضلع وسطی کے عوام صٖفائی اور کچرے کے ڈسپوز ل کے سلسلے میں تیزی سے ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر اطمینان کاا ظہار کررہے ہیں۔
20th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release