19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی ، نیوکراچی زون سیکڑ الیون ای نارتھ کراچی نورانی محلہ میں روڈ کارپٹنگ اور سیوریج لائن کی تنصیب ، واٹر بورڈ کی نااہلی اور کاہلی پر ممبران قومی اسمبلی کا اظہارِ برہمی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکنِ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم اور رکنِ قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ سیکٹر الیون ای نورانی محلہ نیوکراچی زون میں روڈ کارپٹنگ اور سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا، اہلِ علاقہ نے اپنے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر سکون کاسانس لیا اور چئیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ اداکیا۔ممبرانِ قومی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی کوتاہی، سست روی اور نااہلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتارہے توبلدیاتی اداروں کو بہت سی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔اس موقع پر یوسی 14؍ کے چیئرمین مشتاق ایاز،بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کے افسران و کارکنان بھی موجود تھے جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مذکورہ علاقے میں روڈ کی مخدوش حالت اور سیوریج لائن کے رساؤ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین ریحان ہاشمی نے مخدوش روڈز کی کارپیٹنگ کرانے کے ساتھ ساتھ رسنے والی سیوریج لائنوں کے تبدیلی اور تنصیب کے عمل کو تکمیل تک پہنچایا۔ مذکورہ کام کا معائنہ خود چئیرمین نے ممبرانِ قومی اسمبلی کے ہمراہ کیا تاکہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ رہ جائے اور سیوریج لائنوں کی تنصیب میں کسی قسم کی خامی نہ رہ جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں۴۵۰؍ رننگ فٹ روڈ کارپٹنگ کی گئی ہے جبکہ پُرانی ۶؍انچ قطر کی سیوریج لائن کی جگہ ڈالی گئی نئی سیوریج لائن کاقطر 18؍انچ ہے ۔ جسے گجر نالے سے ملا دیا گیاہے ، اس طرح اب علاقہ مکینوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں پریشانی سے نجات مل گئی جس کے لئے انہوں نے چئیرمین ریحان ہاشمی اور ممبران قومی اسمبلی اور بلدیاتی افسران و کارکنان کا شکریہ اداکیا۔



19th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release