27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ طالبات کے لئے عام نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا حصول بھی نہایت ضروری ہے ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں ۔آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدانِ عمل میں آنے کا متقاضی ہوگا۔ ایسے میں ہنر مند خواتین اپنے گھریلو اخراجات میں شوہروں کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکیں گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر کالج میں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے بھی قائم کئے جائیں تاکہ طالبات عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں۔ وہ عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے خصوصی دور کے موقع پر پرنسپل اور اساتذہ سے گتفگتو کررہے تھے۔اُن کے دورے کا مقصد عبداللہ کالج کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔ تاکہ ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل محمودہ الطاف نے کالج کو درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا جن میں پینے کے پانی کی قلت، سیوریج لائن کی شکستگی ، کالج کراؤنڈ کی صفائی کے مسائل تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے کالج میں پڑھائی کی کیفیت اور اساتذہ و طالبات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ریحان ہاشمی نے پرنسپل کو کالج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کی پیش کش کی جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں کالج میں شجرکاری کرنے کے لئے پودوں کی جلد فراہمی اور کالج گراؤنڈ سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کو صاف کرنے کیلئے ڈاریکٹر پارکس ندیم حنیف کو ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ وسطی شمعونہ صدف اور ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر حسین بھی موجود تھے۔
27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release