12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ضلع وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی استر کاری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔وہ موسٰی کالونی ضیاء الدین سے کریم آباد تک سڑکوں کی پیوند کاری اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ عوام اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کا ڈھیر نہ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے گرین بیلٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت پودے بھی لگائے گئے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ بلدیہ وسطی سر سبز و شاداب نظر آئے اس ضمن میں ضلع وسطی میں سرسبز شجر کاری مہم کے زریعے ہزاروں خوبصورت پودے لگائے جاچکے ہیں ۔ 





12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان کی مون لائٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اسپیشل بچوں کے اسپورٹس ڈے میں شرکت ۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ اسپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کو بہتر تعلیم مہیاء کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں کسی پر انحصار کرنے کہ بجائے خود اس قابل ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں باخوبی اُٹھا سکیں اور معاشرے میں اپنا کردار بہتر طور سے ادا کرسکیں ، مون لائٹ فاؤنڈیشن اور اس طرح کے دیگر ادارے جو اسپیشل بچوں کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسپیشل بچوں کو معاشرے کااہم اور کارآمد فردبنایا جائے ،اس موقع پر مون لائٹ فاؤنڈیشن اسکول کے سرپرست جاوید اقبال نے کہا کہ سن 2007 ؁ ء میں قائم ہونے والے اسکول(مون لائٹ فاؤنڈیشن )کا بنیادی مقصد اسپیشل بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ اسپیشل بچے دوسرے بچوں کے شانہ با شانہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں سر انجام دے سکیں ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مون لائٹ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو پیشکش کی کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ان بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی طور پر ایک پارک کا منصوبہ زیر غور ہے جہاں ان بچوں کے لئے خصوصی اور ان کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا ۔





11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص کارکن بلدیہ وسطی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صحت مند اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ،چیئر مین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف پارکس جن میں ابو نصر پارک،حق پرست پارک،چلڈرن پارک کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر یوسی پینل،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود تھے ۔ واضع رہے کہ ان پارکوں کی حالت خراب تھی اور پارک میں کچرے کے ڈھیر قائم تھے بلدیہ وسطی نے ان پارکس کی نئے سرے سے تزئین و آ رائش کی اور نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے اور دیگر تفریح کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا اور اس کے بعد ان پارکس کو عوام کے حوالے کر دیا گیا۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو ان کی دہلیز پر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈ کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلدمکمل کرکے عوام کے لئے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کررہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ پارکس کے عملے کے درمیان بہترین کارکردگی سر انجام دینے پر (Cash Award)تقسیم کئے انہوں نے عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پارکس اور ان میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اورنئے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام اُن سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں۔ 




10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا نیو کراچی کے مختلف یونین کمیٹیز کا ہنگامی دورہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقل کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی 12 کے چیئرمین حنیف سورتی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اسلم بیگ ،متعلقہ یوسی کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، یوسی پینل و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بلند کیا جائے روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں میں جھاڑو بھی دی جائے جبکہ بس اسٹاپ،بازاروں میں علی الصبح صفائی کے کام اجنام دیئے جائے تاکہ آفس جانے والے حضرات اور خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ریحان ہاشمی نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ فراہمی آب اور نکاسی آب کی بوسیدہ اور ناکارہ لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے کا م کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ عوام کو سیوریج کی لائنوں کے رساؤ کی وجہ سے گندے پانی کے تالابوں سے نجات دلائی جاسکے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو پابند کرے کہ وہ سیوریج لائنوں کی مرمت کے اقدام کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کروائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد عوام کو ریلیف حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندے عوام سے رابطے میں رہیں اور عوام کی آرا کے مطابق بلدیاتی امور انجام دیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و گرین بیلٹس پر تزئین آرائش کے کام کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سے مختلف پارکس سے کچرے کے ڈھیروں کو صفایا کردیا گیا ہے جہاں آج بچے کھیل کود رہے ہیں 





8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے دل کے ساتھ ذیادتی مطلب پورے جسم کو ناکارہ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیو کراچی میں یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نیو کراچی زون سے تعلق رکھنے والے یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین ، میونسپل کمشنر سینٹرل آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف و دیگر بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بلدیہ وسطی کے ساتھ امتیازی سلوک کو بند کرائے اور اضافی ترقیاتی فنڈ ز جاری کرے تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں پر تقریباََ 94 فیصد رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم اور بلدیہ وسطی کے مختلف ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم سے ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کی عوام کو سرسبز اور شاداب ماحول کی فراہمی کے لئے پارکس و پلے گراﺅنڈز کی تزئین و آرائش کے کام کے علاوہ مذہبی ایام پر سڑکوں کی استر کاری اور پیوند کاری ،فراہمی آب و نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی و مرمت بھی کروائی جاتی ہے جو کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ناکافی ہے اسکے باوجود عوام کی فلاح بہبود کے کام ترجیح بنیادوں پر انجا م دیئے جارہے ہیں ۔ ریحان ہاشمی نے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہی عوام کی امیدوں کا محور ہیں منتخب نمائندے عوام سے رابطے میں رہیں اور انکے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیکر کم لاگت کے منصوبے بنائیںریحان ہاشمی نے کہا کہ فنڈز کی کمی ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتی عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے جسے ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے



7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release