11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان کی مون لائٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اسپیشل بچوں کے اسپورٹس ڈے میں شرکت ۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ اسپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کو بہتر تعلیم مہیاء کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں کسی پر انحصار کرنے کہ بجائے خود اس قابل ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں باخوبی اُٹھا سکیں اور معاشرے میں اپنا کردار بہتر طور سے ادا کرسکیں ، مون لائٹ فاؤنڈیشن اور اس طرح کے دیگر ادارے جو اسپیشل بچوں کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسپیشل بچوں کو معاشرے کااہم اور کارآمد فردبنایا جائے ،اس موقع پر مون لائٹ فاؤنڈیشن اسکول کے سرپرست جاوید اقبال نے کہا کہ سن 2007 ؁ ء میں قائم ہونے والے اسکول(مون لائٹ فاؤنڈیشن )کا بنیادی مقصد اسپیشل بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ اسپیشل بچے دوسرے بچوں کے شانہ با شانہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں سر انجام دے سکیں ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مون لائٹ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو پیشکش کی کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ان بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی طور پر ایک پارک کا منصوبہ زیر غور ہے جہاں ان بچوں کے لئے خصوصی اور ان کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا ۔





11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release