15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں جبکہ عوام کو صحت منداور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وہ سیکٹر 5-M نارتھ کراچی میں کی جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران اور علاقے کے معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام(GTS ) کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع ہونے والی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لاکر صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سماما شاپنگ سینٹر کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر نئے پودے اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کام کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں ۔





15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوامی خدمات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اس سلسلے میں ضلع وسطی کے کسی بھی علاقے سے شکایت موصول ہونے پر فوری طور پر ایکشن لیا جاتا ہے ،بلدیہ وسطی وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ضلع وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی استر کاری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔وہ نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں کی جانے والی سڑکوں کی پیوند کاری کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ضلع وسطی کی ہر سڑک صاف ستھری اور معیاری ہو ۔وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ عوام اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ۔ 





کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ آنیوالی نسل کو خوشگوار اور صحت مندماحول فراہم کریں ۔ صاف سُتھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی مہم میں بچوں کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے اس کے ذریعے ہم بچوں کو مستقبل میںآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ جنریشن اسکول کی جانب سے Own Your Neighbourhood مہم کے تحت احباب گراؤنڈ بلاک D، میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد شاہ ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،یوسی 18کے وائس چیئر مین تیمور اور بلدیہ وسطی کے افسران اکبر حسین،غوث محی الدین اور ناصر خان بھی موجو د تھے ۔آفاق سعیدنے کہا کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پربلدیہ کے اسکولوں میں WWFکے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیااس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صاف ستھراء معاشرہ تشکیل دے سکیں، اس موقع پر جنریشن اسکول کے بچوں نے احباب گراؤنڈ میں بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کی صفائی کے کام میں حصہ لیا اس گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیر قائم تھے جس کو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور بچوں نے مل کر صاف کر کے بچوں کے کھیل کود کے قابل کر دیااس موقع پر اہل علاقہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکہ ان کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ٹیم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔








14th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،پودے لگانے سے ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ،خوبصورت پھول دار پودے ہمارے گھروں اور علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ،وہ گلبرگ زون میں قائم نرسری کا دورہ کررہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے نرسری میں تیار کئے جانے والے پودوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں سرسبز شجر کاری مہم کے زریعے ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے داخلی راستوں، گرین بیلٹس اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کا کام جاری ہے تاکہ شاہراہوں سے گزرنے والے شہریوں کو خوشگوار احساس ہو اور ضلع وسطی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو نرسری میں تیار کئے جانے والے پھول دار پودوں کے بارے میں معلومات فراہم کی اور محکمہ باغات کی جانب سے لگائے جانے والے پودوں کی آب یاری اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فتح باغ میں لگائے جانے والے فلٹر پلانٹ کے زریعے گندے پانی کو صاف کرکے پودوں کی آب یاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع کی جانے والی سر سبز شجر کاری مہم میں اسکول و کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف NGOs اور پرائیویٹ اداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انشاء اللہ ضلع وسطی میں مزید پودے لگا کر اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے۔





13th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ضلع وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی استر کاری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔وہ موسٰی کالونی ضیاء الدین سے کریم آباد تک سڑکوں کی پیوند کاری اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ عوام اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کا ڈھیر نہ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے گرین بیلٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت پودے بھی لگائے گئے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ بلدیہ وسطی سر سبز و شاداب نظر آئے اس ضمن میں ضلع وسطی میں سرسبز شجر کاری مہم کے زریعے ہزاروں خوبصورت پودے لگائے جاچکے ہیں ۔ 





12th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان کی مون لائٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اسپیشل بچوں کے اسپورٹس ڈے میں شرکت ۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ اسپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کو بہتر تعلیم مہیاء کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں کسی پر انحصار کرنے کہ بجائے خود اس قابل ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں باخوبی اُٹھا سکیں اور معاشرے میں اپنا کردار بہتر طور سے ادا کرسکیں ، مون لائٹ فاؤنڈیشن اور اس طرح کے دیگر ادارے جو اسپیشل بچوں کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسپیشل بچوں کو معاشرے کااہم اور کارآمد فردبنایا جائے ،اس موقع پر مون لائٹ فاؤنڈیشن اسکول کے سرپرست جاوید اقبال نے کہا کہ سن 2007 ؁ ء میں قائم ہونے والے اسکول(مون لائٹ فاؤنڈیشن )کا بنیادی مقصد اسپیشل بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ اسپیشل بچے دوسرے بچوں کے شانہ با شانہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں سر انجام دے سکیں ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مون لائٹ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو پیشکش کی کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ان بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی طور پر ایک پارک کا منصوبہ زیر غور ہے جہاں ان بچوں کے لئے خصوصی اور ان کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا ۔





11th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release