15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں جبکہ عوام کو صحت منداور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وہ سیکٹر 5-M نارتھ کراچی میں کی جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران اور علاقے کے معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام(GTS ) کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع ہونے والی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لاکر صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سماما شاپنگ سینٹر کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر نئے پودے اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کام کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں ۔
15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release