13th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،پودے لگانے سے ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ،خوبصورت پھول دار پودے ہمارے گھروں اور علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ،وہ گلبرگ زون میں قائم نرسری کا دورہ کررہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے نرسری میں تیار کئے جانے والے پودوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں سرسبز شجر کاری مہم کے زریعے ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے داخلی راستوں، گرین بیلٹس اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کا کام جاری ہے تاکہ شاہراہوں سے گزرنے والے شہریوں کو خوشگوار احساس ہو اور ضلع وسطی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو نرسری میں تیار کئے جانے والے پھول دار پودوں کے بارے میں معلومات فراہم کی اور محکمہ باغات کی جانب سے لگائے جانے والے پودوں کی آب یاری اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فتح باغ میں لگائے جانے والے فلٹر پلانٹ کے زریعے گندے پانی کو صاف کرکے پودوں کی آب یاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع کی جانے والی سر سبز شجر کاری مہم میں اسکول و کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف NGOs اور پرائیویٹ اداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انشاء اللہ ضلع وسطی میں مزید پودے لگا کر اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے۔
13th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release