25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،پرامن اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات ،تہواراور مذہبی ایام منانے کی مکمل آزاد ی ہو۔کرسمس کے موقع چیئرمین ریحان ہاشمی نے کرسمس کی مبارکبادینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں قائم یونائٹیڈ چرچ یٰسین آباد ،کیتھولک چرچ عزیز آباد ،اے آر پی چرچ نعمت کالونی عزیزآباد ،انٹرڈنو مینیشل چرچ سراج کالونی ناظم آباد،سینٹ ڈومنکس کیتھولک چرچ بڑا میدان ناظم آباد ،سینٹ تھیراساس کیتھولک چرچ حسن کالونی لیاقت آباد ،سینٹ جوزف چرچ گودھرا کیمپ نیو کراچی اور پال چرچ آف پاکستان کا دورہ کیا ، اس موقع پر اقلیتی رکن الیاس کھوکرمتعلقہ یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلرز، میونسپل کمشنر آفاق سعید ،ڈسٹرکٹ کونسلر یوتھ افیئر محمد سعد ملک ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے اس موقع پر چرچ کے منتظمین سے ملاقات کی کرسمس کی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کے ساتھ کرسمس کیک بھی پیش کیئے،انہوں وہاں موجود مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسیحی برادری بھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت تمام مذاہب کے ماننے والوں کا دل سے احترام کرتی ہے اور انھیں بلا امتیاز بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی خوشیوں اور غم میں برابر کی شریک ہے بعد ازاں انہوں نے چرچ منتظمین کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ 





25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۱ور سب کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں بلدیہ وسطی کی کوشش ہے کہ ضلع وسطی میں رہنے والے تمام لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار اور ایام منانے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وہ نارتھ ناظم آ با د زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی اور مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معا ئنہ کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فاق سعید ،ایس ای اقبال احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی مو جو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مذہبی ایام وتہوار پر عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سر گرم رہتی ہے ، واضع رہے کہ کرسمس کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ وسطی اور میونسپل کمشنر نے ضلع وسطی کے چرچز کے منتظمین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ،کرسمس کے حوالے سے ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے چرچز کے اطراف صفائی ستھرائی ،سٹرکوں کی پیوندکاری اور روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسیح برادری کو اپنا مذہبی تہوار مناتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی مرکزی اور اندرونی شاہراہوں پر اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کی وجہ سے جہاں ایک طرف علاقہ روشن ہوگا وہاں دوسری طرف اندھیرے کی وجہ سے ہونے والے جرائم سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا ہم اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم بھرپور انداز میں کام نہیں کر پارہے ہیں لیکن فنڈ کی کمی ہماری عوامی خدمت کے جذبے کوکم نہیں کر سکتی ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے
اور عوام نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر ہم پورا اترینگے ۔




24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ یوسی پندرہ نیوکراچی زون میں شاہراہِ زاہد کو ماڈل سڑک بنانے کے عمل کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ شاہراہ زاہد کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے جس پر ہزاروں افراد کا گزر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہراہ پر قائم موٹر مکینک کی دکانوں کے سامنے پڑی ہوئی گاڑیوں کی اسکریپ باڈیز کو ہٹادیا گیا جِن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ پید اہورہی تھی اور پیدل چلنے والوں کوبھی پریشانی کا سامنا تھا۔ انہوں نے دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اسطرح گاڑیاں نہ کھڑی کی جائیں کہ جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔





23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اُن کی خدمات اہم مقام رکھتی ہیں۔ وہ کرسمس کی آمد سے قبل نیو کراچی میں قائم مسیحی برادری کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پرموجود مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپرنٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ایکس ای این بلڈنگ و روڈنیوکراچی نازش رضا، متعلقہ یوسی کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی آبادیوں میں صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جبکہ گرجا گھروں کے اطراف اور گرجا گھرو ں کو جانے والے راستوں پر صفائی کے ساتھ رات کے وقت روشنی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مسیحی برادری کو کرسمس کا تہوار منانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس بلدیہ وسطی میں قائم مختلف مسیحی آبادیوں کادورہ کیا، گلیوں اور سڑکوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور گرجا گھروں کے منتطمیں سے ملاقات کرکے انکے مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بلاتفریقِ مذہب و مِلّت بلدیاتی سہولیات اور خدمات مہیا کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں اچانک سردی کی لہر بڑھ جانے کے باوجود بلدیہ وسطی کا عملہ اپنی خدمات تندہی کے ساتھ شب و روز انجام دے رہاہے ۔کرسمس کی آمد پر تمام گرجاگھروں کے اطراف اور ان کی جانب آنے والے راستوں پر خصوصی صفائی کے ساتھ ساتھ رات کے وقت روشنی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور درستگی کا کام قبل از کرسمس مکمل کرلیا جائے گا۔ 







22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تقریری مقابلے طلبا و طالبات میں اعتماد پیداکرتے ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیاں نئی نسل میں خود اعتمادی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ انکی مخفی صلاحیتوں کے اُجاگر کرنے میں اہم کردا ر اداکرتی ہیں۔ وہ مقامی این جی اوز ’’جناح کے سپاہی ‘‘ اور ’’ پاکستان اکیڈمک کنسورشیم‘‘ کے اشتراک سے منعقدہ کُل پاکستان مقابلۂ تقریر کے کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مذکورہ تقریری مقابلے کا موضوع 
" "Speak for Prophet Muhammad (S.A.W.A.W.) تھا ۔ جس میں پورے پاکستان سے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور اپنی پیارے نبی ﷺ کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈال کر رحمت اللعالمینﷺ سے اپنی محبت کا بھر پور اظہار کیا۔تقریب میں پریس کلب کراچی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران ، حامد الرحمن ، شعیب احمد ،کفیل فیضان، ساجد صغیر، منیر عقیل انصاری ، ایس ایم اشرف، مطلوب بیگ ، وقار بھٹی، ذیشان ، نعمت خان، اور راشد نقی کے علاہ طلبا و طالبات کے والدین اور میزبان این جی اوز کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ تقریب کی اختتام پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے تقریر ی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ، انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ 




21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release