25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،پرامن اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات ،تہواراور مذہبی ایام منانے کی مکمل آزاد ی ہو۔کرسمس کے موقع چیئرمین ریحان ہاشمی نے کرسمس کی مبارکبادینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں قائم یونائٹیڈ چرچ یٰسین آباد ،کیتھولک چرچ عزیز آباد ،اے آر پی چرچ نعمت کالونی عزیزآباد ،انٹرڈنو مینیشل چرچ سراج کالونی ناظم آباد،سینٹ ڈومنکس کیتھولک چرچ بڑا میدان ناظم آباد ،سینٹ تھیراساس کیتھولک چرچ حسن کالونی لیاقت آباد ،سینٹ جوزف چرچ گودھرا کیمپ نیو کراچی اور پال چرچ آف پاکستان کا دورہ کیا ، اس موقع پر اقلیتی رکن الیاس کھوکرمتعلقہ یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلرز، میونسپل کمشنر آفاق سعید ،ڈسٹرکٹ کونسلر یوتھ افیئر محمد سعد ملک ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے اس موقع پر چرچ کے منتظمین سے ملاقات کی کرسمس کی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کے ساتھ کرسمس کیک بھی پیش کیئے،انہوں وہاں موجود مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسیحی برادری بھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت تمام مذاہب کے ماننے والوں کا دل سے احترام کرتی ہے اور انھیں بلا امتیاز بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی خوشیوں اور غم میں برابر کی شریک ہے بعد ازاں انہوں نے چرچ منتظمین کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ 





25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release