28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہم سب کو آگے بڑھ کر اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگا نا ہوگا ۔ضلع وسطی میں گزشتہ کئی ماہ سے شجر کاری مہم زوروں سے جاری ہے جس کہ تحت ضلع میں ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اس مہم کی کامیابی کی اہم وجہ عوام، اسکولز و کالجز کے بچے،مختلف NGO,s اور پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون ہے ،وہ نیو کراچی زون میں گرین بیلٹس پر پودا لگاکر گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کے کام کا آغازکررہے تھے ،اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد،یوسی چیئرمین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈا موڑ جانے والی شاہراہ کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے اس ضمن میں ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے واضع رہے کہ شجر کاری مہم کیلئے پودوں کی تیاری کا عمل بلدیہ وسطی ک مختلف نرسریوں میں تیزی سے جاری ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی آبیاری کے لئے فتح باغ میں واٹر فلٹر پلانٹ لگایا گیا ہے جس کے زریعے ضلع وسطی کے پارکس اور گرین بیلٹس پر لگائے جانے والے پودوں کو پانی کی فراہمی کا کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔







کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔کھیل کے میدانوں کو کچرے کے ڈھیر سے پاک کیا جارہا ہے اور وہاں پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں سے محبت کہ ساتھ ساتھ صحت مند سر گرمیوں کے فروغ میں بھر پور مدد مل سکے ،وہ ناظم آباد بلاک 2 میں الفاروق گراؤنڈ میں شہداء آرمی پبلک اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ،میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی موجود تھے ۔چیئر مین نے کہا کہ دوسرا شہداء آرمی پبلک اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ اُن معصوم بچوں کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے باطل کے سامنے سر نہ جھکا کر اپنی معصوم جانوں کی قربانیاں دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور قوم کو یہ پیغام دیا کہ اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قر بانیاں دی تھیں وہ سلسلہ ہم نے جاری رکھا ہے ، کوئی یہ نہ کہے کہ اس ملک کو بچا نے کیلئے معصوم بچوں اور طالب علموں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا ،ہم نہایت عقیدت و احترام سے اُن بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پرچیئرمین کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور پھولوں کی گلدستے بھی پیش کئے گئے۔





28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی شکایات کے جلد از جلد ازالے کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں تمام محکمہ جاتی افسران سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بلدیہ وسطی کے تمام عوامی خدمات کے شعبوں کو ہدایت کی کہ((CCIS شکایاتی مراکز سے موصول ہونے والی شکایات کو 72 گھنٹے کے اند اندر ر انکو زحل کیا جائے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال آج کی ضرورت ہے ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جاسکیں انہوں CCIS کے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی ہر شکایت کا follow.up فالو اپ ضرور رکھیں اور اگر کوئی شکایت 72 گھنٹے میں حل نہ کی جائے تو اسکی اطلاع چیئرمین سیکٹریٹ میں دیں ،اس موقع پر انہوں نے ہفتہ وار رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے کی موصولہ اور حل شدہ شکایات کا جدول بھی تیار کیا جائے ۔تاکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر طور پر جانچا جا سکے 



26th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،پرامن اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات ،تہواراور مذہبی ایام منانے کی مکمل آزاد ی ہو۔کرسمس کے موقع چیئرمین ریحان ہاشمی نے کرسمس کی مبارکبادینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں قائم یونائٹیڈ چرچ یٰسین آباد ،کیتھولک چرچ عزیز آباد ،اے آر پی چرچ نعمت کالونی عزیزآباد ،انٹرڈنو مینیشل چرچ سراج کالونی ناظم آباد،سینٹ ڈومنکس کیتھولک چرچ بڑا میدان ناظم آباد ،سینٹ تھیراساس کیتھولک چرچ حسن کالونی لیاقت آباد ،سینٹ جوزف چرچ گودھرا کیمپ نیو کراچی اور پال چرچ آف پاکستان کا دورہ کیا ، اس موقع پر اقلیتی رکن الیاس کھوکرمتعلقہ یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلرز، میونسپل کمشنر آفاق سعید ،ڈسٹرکٹ کونسلر یوتھ افیئر محمد سعد ملک ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے اس موقع پر چرچ کے منتظمین سے ملاقات کی کرسمس کی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کے ساتھ کرسمس کیک بھی پیش کیئے،انہوں وہاں موجود مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسیحی برادری بھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت تمام مذاہب کے ماننے والوں کا دل سے احترام کرتی ہے اور انھیں بلا امتیاز بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی خوشیوں اور غم میں برابر کی شریک ہے بعد ازاں انہوں نے چرچ منتظمین کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ 





25th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۱ور سب کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں بلدیہ وسطی کی کوشش ہے کہ ضلع وسطی میں رہنے والے تمام لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار اور ایام منانے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وہ نارتھ ناظم آ با د زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی اور مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معا ئنہ کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فاق سعید ،ایس ای اقبال احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی مو جو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مذہبی ایام وتہوار پر عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سر گرم رہتی ہے ، واضع رہے کہ کرسمس کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ وسطی اور میونسپل کمشنر نے ضلع وسطی کے چرچز کے منتظمین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ،کرسمس کے حوالے سے ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے چرچز کے اطراف صفائی ستھرائی ،سٹرکوں کی پیوندکاری اور روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسیح برادری کو اپنا مذہبی تہوار مناتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی مرکزی اور اندرونی شاہراہوں پر اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کی وجہ سے جہاں ایک طرف علاقہ روشن ہوگا وہاں دوسری طرف اندھیرے کی وجہ سے ہونے والے جرائم سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا ہم اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم بھرپور انداز میں کام نہیں کر پارہے ہیں لیکن فنڈ کی کمی ہماری عوامی خدمت کے جذبے کوکم نہیں کر سکتی ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے
اور عوام نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر ہم پورا اترینگے ۔




24th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ یوسی پندرہ نیوکراچی زون میں شاہراہِ زاہد کو ماڈل سڑک بنانے کے عمل کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ شاہراہ زاہد کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے جس پر ہزاروں افراد کا گزر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہراہ پر قائم موٹر مکینک کی دکانوں کے سامنے پڑی ہوئی گاڑیوں کی اسکریپ باڈیز کو ہٹادیا گیا جِن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ پید اہورہی تھی اور پیدل چلنے والوں کوبھی پریشانی کا سامنا تھا۔ انہوں نے دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اسطرح گاڑیاں نہ کھڑی کی جائیں کہ جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔





23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release