4th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) خدمت خلق عین عبادت ہے ،آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں جو افراد یا ادارے اسپیشل بچوں اور اور سینئر سٹیزن کی فلاح بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ آغوش ہوم کی جانب سے بزرگ خواتین کے لئے منعقدہ پروگرام میں شریک تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اسپیشل سینئر سٹیزنز کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم نے سوشل ویلفیئر اسٹیٹ کا نام تو بہت سُنا ہے لیکن پاکستان میں اس پر امپلیمنٹ ہوتا ہوا نظر نہیں آیا آغوش ٹرسٹ اور اس طرح کے دوسرے ادارے اور درد مند افراد اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں اور ان لوگوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جنہیں معاشرے نے خود سے الگ کر دیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کے اس حوالے سے عوامی آ گاہی کے پروگرام منعقد کر کے لوگوں کو اس جانب متوجہ کیا جائے انہوں نے آغوش ہوم کی سرپرست محترمہ شگفتہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ آ غوش ٹرسٹ کی انتظامیہ سے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔واضع رہے آغوش ٹرسٹ پچھلے 14سالوں سے محترمہ شگفتہ کی سرپرستی میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ،بزرگ خواتین جن کا کوئی نہیں یا بد قسمتی سے اپنوں کے ہونے کے با وجودلوگوں نے جنہیں مسئلہ سمجھ لیا ہے آغوش ہوم ان لوگوں کو نہ صرف چھت فراہم کر رہا ہے ساتھ ہی ساتھ ان کی تمام ضرورتوں ،علاج معالجے کا بھی مکمل خیال کر رہا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آغوش ٹرسٹ جیسے اداروں کو مضبوط کریں ۔



4th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست منتخب قیادت ہر اس ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جو عوام کو خدمات اور سہولتیں فراہم کر رہے ، ہمارا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور ان کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا ہے وہ یونین کمیٹی 11مدینہ کالونی نیو کراچی زون میں نادرا موبائل سروس کے زریعے علاقہ مکینوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے رہے تھے ۔ اس موقع پر یو سی چیئر مین ، وائس چیئر مین ، یو سی پینل اور بلدیا تی افسران بھی موجو د تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا نادرا کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا قابل تحسین ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کے ساتھ اپنے کام مکمل کروائیں اور نادرا کے اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ آئندہ بھی نادرا اور دوسرے ادارے علاقہ مکینوں کی خدمات دل جمعی سے سر انجام دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ نادراموبائل سروس کے زریعے شہریوں کو پریشانی و مشکلات سے بچا رہی ہے کیونکہ عوام کو نادرا سینٹر پر رش اور وہاں پر موجود ایجنٹوں کا سامنا کرنا پٹر تا ہے جو عوام کو بلا وجہ پریشان کرتے ہیں انہوں نے نادرا سے درخواست کی اس ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے علاقے میں جاری صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کا بھی معا ئنہ کیا اور موقع پر موجو د افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتا ر کو تیز کیا جائے ۔ 



3rd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔حق پرست بلدیاتی قیادت نے جب بلدیات کا چارج لیا تو بے شمار مسائل ورثے میں ملے ، محکمہ باغات کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع وسطی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زاور گرین بیلٹس پر کچرے کے انبار کے ساتھ ساتھ تجاوزات کی بھر مار تھی ۔ہم نے ایک سال کی مختصر عرصے میں مرحلہ وار پارکس و پلے گراؤنڈ ز کی تزین و آرائش کا کام شروع کرنے کے ساتھ 26 کلو میٹر گرین بیلٹس پر قائم کچرے کے ڈھیروں کو صاف کرکے شجر کاری مہم کے زریعے درخت لگائے ،ضلع وسطی کے داخلی اور خارجی راستوں کو پھولوں سے سجایا گیا، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے پانی کی قلت کو دور کیا گیا ۔اور ناکارہ ٹینکروں کو فعال کیا گیا ۔بلدیہ وسطی کی شجر کاری مہم '' درخت لگاؤ اپنے پیاروں کے نام" کے تحت ضلع وسطی میں 1 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے اس مہم میں عوام ،اسکولز و کالجز کے طلباء و طالبات اور مختلف NGO,s نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سالہا سال سے دیئے گئے پارکس کے اب تک ایگریمنٹس کو ریوائز نہیں کیا گیا تھا۔تاہم اب اس سلسلے کو شروع کیا جارہا ہے اور چند ماہ قبل کونسل میں قرار داد بھی پیش کی جا چکی ہے تاکہ بلدیہ وسطی کے پارکوں کی فعالیت اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے اورعوام کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے، محکمہ باغات کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے ۔اور اب تک 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرنے کے بعد ضلع وسطی میں بیوٹی فیکیشن کا کام جاری ہے۔ 


2nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ہے فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑ رہا ہے لیکن بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بہترین حکمت عملی کے تحت ضلع کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام سر انجام دے رہی، وہ نیو کراچی ذون میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع ان کے ہمراہ وائس چیئرمین سید شاکر علی ، نیو کراچی ذون کی مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میں یوسی چیئرمینز نے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقی طلب کاموں کی تفصیلات کے بارے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا ،سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقی کا سفر جاری ہے انہوں نے یوسی چیئرمینز کو ہدایت کی کہ عوام سے را بطہ کریں اور ان کے مشوروں کی روشنی میں اپنے علاقوں کے مسائل حل کریں ,انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح بہبود کے کام بلدیہ وسطی کی اولین ترجیح ہے ۔واضع رہے کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مر حلہ وار مختلف یونین کونسلز میں شاہراہوں ، پارکس، پلے گراؤنڈ کو منتخب کر کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں۔بلدیہ وسطی کی جانب سے اب تک شاہراہ عبد القادر جیلانی نارتھ ناظم آباد ، شاہراہ زاہد نارتھ کراچی ، بلال مسجد تا دعا چوک تک شاہراہ کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔


31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کراچی بالخصوص ضلع وسطی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا ء کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان کراچی اور پاکستان کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں وہ نوجوانان امور ضلع وسطی کی جانب سے منعقدہ کاونسلنگ پروگرام بعنوان ROLE OF YOUTH IN DEVELOPMENT OF KARACHI میں شریک تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس ،کمیٹی ممبر عروج خان ،ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ، یوتھ کونسلر محمد سعد ملک ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق اور سندس مقبول ،سیکٹر بی کی ممبر شاہینہ احمد ،اساتذہ کرام ،اسکول ،کالجز ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور مسائل کے حل کا طریقہ سکھانا ہے ۔ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر سینٹرل اس پروگرام کے زریعے اُونر شپ دینے جارہی ہے کہ وہ اپنی شاہراہوں کو گلیوں کو محلوں کو اپنی تعلیمی اداروں کو اُون کریں اور وہاں ایسی ٹیم تیار کریں جو شہرکراچی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے ۔اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق نے کہا کہ APMSO نوجوان طلبا ء و طالبات کو تعلیمی اور مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ پروموٹ کرتی رہی ہے انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے اس خوبصورت پروگرام کو منعقد کرنے پر یوتھ افیئر کمیٹی کو مبارک باد دی ۔ یوتھ کونسلر محمد سعد ملک نے کہا کہ کم وسائل میں اس طرح کا پروگرام کرنا اپنے آپ میں کامیابی ہے ۔پروگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ جو نوجوان ضلع کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرنے کیلئے تیار ہے بلدیہ وسطی اُن کو خوش آمدید کہتی ہے ۔اُنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔



29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release