4th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) خدمت خلق عین عبادت ہے ،آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں جو افراد یا ادارے اسپیشل بچوں اور اور سینئر سٹیزن کی فلاح بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ آغوش ہوم کی جانب سے بزرگ خواتین کے لئے منعقدہ پروگرام میں شریک تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اسپیشل سینئر سٹیزنز کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم نے سوشل ویلفیئر اسٹیٹ کا نام تو بہت سُنا ہے لیکن پاکستان میں اس پر امپلیمنٹ ہوتا ہوا نظر نہیں آیا آغوش ٹرسٹ اور اس طرح کے دوسرے ادارے اور درد مند افراد اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں اور ان لوگوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جنہیں معاشرے نے خود سے الگ کر دیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کے اس حوالے سے عوامی آ گاہی کے پروگرام منعقد کر کے لوگوں کو اس جانب متوجہ کیا جائے انہوں نے آغوش ہوم کی سرپرست محترمہ شگفتہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ آ غوش ٹرسٹ کی انتظامیہ سے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔واضع رہے آغوش ٹرسٹ پچھلے 14سالوں سے محترمہ شگفتہ کی سرپرستی میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ،بزرگ خواتین جن کا کوئی نہیں یا بد قسمتی سے اپنوں کے ہونے کے با وجودلوگوں نے جنہیں مسئلہ سمجھ لیا ہے آغوش ہوم ان لوگوں کو نہ صرف چھت فراہم کر رہا ہے ساتھ ہی ساتھ ان کی تمام ضرورتوں ،علاج معالجے کا بھی مکمل خیال کر رہا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آغوش ٹرسٹ جیسے اداروں کو مضبوط کریں ۔
4th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release