2nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔حق پرست بلدیاتی قیادت نے جب بلدیات کا چارج لیا تو بے شمار مسائل ورثے میں ملے ، محکمہ باغات کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع وسطی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زاور گرین بیلٹس پر کچرے کے انبار کے ساتھ ساتھ تجاوزات کی بھر مار تھی ۔ہم نے ایک سال کی مختصر عرصے میں مرحلہ وار پارکس و پلے گراؤنڈ ز کی تزین و آرائش کا کام شروع کرنے کے ساتھ 26 کلو میٹر گرین بیلٹس پر قائم کچرے کے ڈھیروں کو صاف کرکے شجر کاری مہم کے زریعے درخت لگائے ،ضلع وسطی کے داخلی اور خارجی راستوں کو پھولوں سے سجایا گیا، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے پانی کی قلت کو دور کیا گیا ۔اور ناکارہ ٹینکروں کو فعال کیا گیا ۔بلدیہ وسطی کی شجر کاری مہم '' درخت لگاؤ اپنے پیاروں کے نام" کے تحت ضلع وسطی میں 1 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے اس مہم میں عوام ،اسکولز و کالجز کے طلباء و طالبات اور مختلف NGO,s نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سالہا سال سے دیئے گئے پارکس کے اب تک ایگریمنٹس کو ریوائز نہیں کیا گیا تھا۔تاہم اب اس سلسلے کو شروع کیا جارہا ہے اور چند ماہ قبل کونسل میں قرار داد بھی پیش کی جا چکی ہے تاکہ بلدیہ وسطی کے پارکوں کی فعالیت اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے اورعوام کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے، محکمہ باغات کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے ۔اور اب تک 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرنے کے بعد ضلع وسطی میں بیوٹی فیکیشن کا کام جاری ہے۔
2nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release