14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نابینا افرادمعاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح پر نابینا افراد کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں ،ہماری ذمہ داری ہے کہ نا بینا اور اسپیشل افراد کی بہتری کے لئے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کریں، اور نابینا افراد کو وہ مواقع فراہم کریں جس کہ زریعے وہ اپنی صلا حیتوں کا استعمال کر کے پاکستان اور کراچی کی ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرسکیں ۔چیئرمین بلدیہ سطی ریحان ہاشمی نے مرکزی آفس میں (Amigos Blind Association )کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی نے اسپیشل پرسنز کوٹے کے تحت نابینا افراد کو بلدیہ وسطی میں ملازمت فراہم کی ہے اور ضلع وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہابلائینڈ ایسوسی ایشن نابینا افراد کے لئے ٹریننگ سینٹر اور دیگر تقریبات کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ،پلے گراؤنڈ کو استعمال کر سکتی ہے ،بعد ازاں میونسپل کمشنر آفاق سعید نے Amigos Welfare Trustکے آفس کا دورہ کیا ۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر کو ٹرسٹ کی جانب سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں کے بارے میںآگاہی فراہم کی گئی ۔آفس کے دورے کے دوران میونسپل کمشنر نے نابینا افراد کو مختلف نوعیت کے کام ماہرانہ انداز میں کرتے ہوئے دیکھ کر اُن کی صلاحیتوں کو سراہا۔ 



14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس گلبرگ زون میں منعقد ہوا ،اجلاس میں وائس چیئرمین سید شاکر علی، میونسپل کمشنرآفاق سعید ،یوسیز کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اوریوسی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پیش کی جانے والی تحریک جس میں بلدیاتی اراکین بلا تفریق عوام کو بلدیاتی سہولت فراہم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے اور کسی بھی سیاسی چپقلش کو کام میں آڑے نہ آنے دینے کو بھر پور حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا ۔اجلاس میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں ،جن کو اراکین کونسل نے اتفاق رائے سے منظور کیا ،اراکین کونسل نے واضع اکثریت سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اُن کے جاری بلدیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس کے دوران چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہمیں عوام نے اپنے اعتماد کا ووٹ اس لئے دیا ہے کہ ہم اُن کے مسائل کو حل کریں اور جس قدر ممکن ہو بہترین بلدیاتی سہولتوں کے ساتھ ضلع کی ترقی کیلئے کام کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اُتر تے ہوئے اوراپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہیں، ضلع میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقی کا سفر جاری ہے ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم عوام کی خدمت اور بلدیہ وسطی کی ترقی ہے اور ہم اسے پورا کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلاتے ہوئے ہر طرح کی بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔



چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ذہین طلباء و طالبات پاکستان کا اثاثہ ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ یہی بچے مستقبل میں روشن پاکستان کی تعمیر کریں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے ۔وہ وائٹ ہاؤس گرامر اسکول میں منعقدہ کوئز پروگرام میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے وائٹ ہاؤس گرامر اسکول کے طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں جو آپ کا تعلیمی ادارہ آپ کو اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے ،کیونکہ بد قسمتی سے پاکستان کے بیشترتعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ کوئز پروگرام طلبا و طالبات کی معلومات عامہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں ۔آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدانِ عمل میں آنے کا متقاضی ہوگاجس میں تعلیم یافتہ خواتین کو مردوں کے شانہ با شانہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔



13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانیے میں پورے کریں گے ایک سال کے مختصر عرصے میں ہم نے ریکارڈ کام کئے ہیں جو ہما ری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔وہ لیاقت آباد پل کے ساتھ گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پرمتعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے فقیدالمثال تعاون نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں اور ہم ضلع وسطی کی عوام کے بھر پور تعاون سے جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری رکھا ہوا ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل شاہراہ،پارکس و پلے گراؤنڈ،اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و تبدیلی کا کام کیا جائے گا۔



12th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا ء کررہی ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے ساتھ عوامی خدمت کے کام سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ PYDC پاکستان یوتھ ڈیولمپنٹ کونسل کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کررہے تھے، اس موقع پر PYDC کے صدرعدیل خان ،IR ڈپارٹمنٹ کی عروج خان ،گرلز ونگز کی طوبیٰ وارثی، ٹیم ہیڈ طلحہٰ وارثی، چیئرمین یوتھ افیئر کمیٹی سینٹرل سید عمار عباس ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم اور کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ نوجوانوں کو متحرک کرکے اُن کی صلاحیتوں کو کراچی کی تعمیر و ترقی اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں۔ اُمید ظاہر کی کہ نوجوانوں کی شمولیت کے بعد ضلع وسطی میں تعمیر و ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کا کام بہتر ہوجائے گا۔ اس موقع پر سید عمار عباس نے کہا کہ بلدیہ وسطی PYDC کے اشتراک سے ضلع وسطی میں مختلف ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے کام شروع کرنے جارہی ہے۔ جن میں ڈی ایم سی کے اسکولز میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد، عوام میں سوک سینس اُجاگر کرنا، جدید خطوط پر شجر کاری مہم، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنا اور ضلع کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہیں۔ PYDC کے صدر عدیل خان نے یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین عمار عباس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو مدعو کرکے چیئرمین بلدیہ وسطی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں PYDC اور یوتھ افیئر مل کر ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ PYDC کی ٹیم میں مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں جن میں انجینئر کالج سے تعلق رکھنے والے طلباء نے عوامی سہولت کے حوالے سے سستے پروجیکٹ تیار کئے ہیں جن میں ندی نالوں کے پانی سے بجلی پیدا کرکے اسٹریٹ لائٹس کو بجلی فراہم کرنا، جدید انداز میں شجر کاری اور واٹر فلٹر پلانٹ شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان پروجیکٹس کا فائدہ ضلع وسطی کے مکینوں کو پہنچا یا جائے ۔



11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست منتخب قیادت ہمیشہ سے دہرے نظام تعلیم کی مخالفت کرتی رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب سرکاری اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں ،وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں بلدیہ وسطی کے ذیر انتظام چلنے والے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آ فاق سعید ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،تعلیم کمیٹی کے رکن مبینہ صاحبہ بھی موجود تھی ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اہل اساتذہ کا یہ حق بنتا ہے کے انہیں ترقی دی جائے اور بلدیہ وسطی کے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوا جائے ،واضع رہے کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے اہل اساتذہ کو ترقی دینے کے حوالے سے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں اساتذہ کے انٹر ویو لئے گئے ۔ انٹر ویو پینل کے ممبران نے اجلاس میں منتخب اساتذہ کی فہرست اور ان کی قابلیت کے بارے میں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو آگا ہ کیا ۔ 



10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release