11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا ء کررہی ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے ساتھ عوامی خدمت کے کام سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ PYDC پاکستان یوتھ ڈیولمپنٹ کونسل کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کررہے تھے، اس موقع پر PYDC کے صدرعدیل خان ،IR ڈپارٹمنٹ کی عروج خان ،گرلز ونگز کی طوبیٰ وارثی، ٹیم ہیڈ طلحہٰ وارثی، چیئرمین یوتھ افیئر کمیٹی سینٹرل سید عمار عباس ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم اور کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ نوجوانوں کو متحرک کرکے اُن کی صلاحیتوں کو کراچی کی تعمیر و ترقی اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں۔ اُمید ظاہر کی کہ نوجوانوں کی شمولیت کے بعد ضلع وسطی میں تعمیر و ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کا کام بہتر ہوجائے گا۔ اس موقع پر سید عمار عباس نے کہا کہ بلدیہ وسطی PYDC کے اشتراک سے ضلع وسطی میں مختلف ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے کام شروع کرنے جارہی ہے۔ جن میں ڈی ایم سی کے اسکولز میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد، عوام میں سوک سینس اُجاگر کرنا، جدید خطوط پر شجر کاری مہم، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنا اور ضلع کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہیں۔ PYDC کے صدر عدیل خان نے یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین عمار عباس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو مدعو کرکے چیئرمین بلدیہ وسطی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں PYDC اور یوتھ افیئر مل کر ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ PYDC کی ٹیم میں مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں جن میں انجینئر کالج سے تعلق رکھنے والے طلباء نے عوامی سہولت کے حوالے سے سستے پروجیکٹ تیار کئے ہیں جن میں ندی نالوں کے پانی سے بجلی پیدا کرکے اسٹریٹ لائٹس کو بجلی فراہم کرنا، جدید انداز میں شجر کاری اور واٹر فلٹر پلانٹ شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان پروجیکٹس کا فائدہ ضلع وسطی کے مکینوں کو پہنچا یا جائے ۔



11th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release