10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست منتخب قیادت ہمیشہ سے دہرے نظام تعلیم کی مخالفت کرتی رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب سرکاری اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں ،وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں بلدیہ وسطی کے ذیر انتظام چلنے والے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آ فاق سعید ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،تعلیم کمیٹی کے رکن مبینہ صاحبہ بھی موجود تھی ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اہل اساتذہ کا یہ حق بنتا ہے کے انہیں ترقی دی جائے اور بلدیہ وسطی کے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوا جائے ،واضع رہے کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے اہل اساتذہ کو ترقی دینے کے حوالے سے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں اساتذہ کے انٹر ویو لئے گئے ۔ انٹر ویو پینل کے ممبران نے اجلاس میں منتخب اساتذہ کی فہرست اور ان کی قابلیت کے بارے میں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو آگا ہ کیا ۔ 



10th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release