13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس گلبرگ زون میں منعقد ہوا ،اجلاس میں وائس چیئرمین سید شاکر علی، میونسپل کمشنرآفاق سعید ،یوسیز کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اوریوسی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پیش کی جانے والی تحریک جس میں بلدیاتی اراکین بلا تفریق عوام کو بلدیاتی سہولت فراہم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے اور کسی بھی سیاسی چپقلش کو کام میں آڑے نہ آنے دینے کو بھر پور حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا ۔اجلاس میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں ،جن کو اراکین کونسل نے اتفاق رائے سے منظور کیا ،اراکین کونسل نے واضع اکثریت سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اُن کے جاری بلدیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس کے دوران چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہمیں عوام نے اپنے اعتماد کا ووٹ اس لئے دیا ہے کہ ہم اُن کے مسائل کو حل کریں اور جس قدر ممکن ہو بہترین بلدیاتی سہولتوں کے ساتھ ضلع کی ترقی کیلئے کام کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اُتر تے ہوئے اوراپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہیں، ضلع میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقی کا سفر جاری ہے ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم عوام کی خدمت اور بلدیہ وسطی کی ترقی ہے اور ہم اسے پورا کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلاتے ہوئے ہر طرح کی بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔



چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ذہین طلباء و طالبات پاکستان کا اثاثہ ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ یہی بچے مستقبل میں روشن پاکستان کی تعمیر کریں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے ۔وہ وائٹ ہاؤس گرامر اسکول میں منعقدہ کوئز پروگرام میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے وائٹ ہاؤس گرامر اسکول کے طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں جو آپ کا تعلیمی ادارہ آپ کو اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے ،کیونکہ بد قسمتی سے پاکستان کے بیشترتعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ کوئز پروگرام طلبا و طالبات کی معلومات عامہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں ۔آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدانِ عمل میں آنے کا متقاضی ہوگاجس میں تعلیم یافتہ خواتین کو مردوں کے شانہ با شانہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔



13th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release