3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی کام اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ،فنڈز کی کمی کے باعث ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلوں میں منتخب پارکس و پلے گراؤنڈز اور شاہراؤں کو ماڈل قرار دے کر اُن کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس ضمن میں مہدی حسن پارک نارتھ ناظم آباد،شالیمار پارک ناظم آباد ،حمید شاہ پارک ناظم آباد ،اقصیٰ پارک یوسی 44 ناظم آباد ،ابو نصر پارک نارتھ کراچی ،گلِ لالہ پارک نارتھ کراچی میں تزین و آرائش کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور ماڈل شاہراؤں کے حوالے سے شاہرہ عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آباد ،شاہراہ زاہد انڈا موڑ سے ناگن چورنگی ،دعا چوک سے بلال مسجد جانے والی شاہراء ،غریب آبادسے حسین آباد جانے والی شاہراہ کو مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کے بعدان ماڈل شاہراؤں کا افتتاح کیا جا چکا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی کے مکینوں کو بلدیاتی سہولتیں اور ترقیاتی کاموں کی صورت میں تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز بلدیہ وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے کام کررہی ہے ۔واضع رہے کہ جن پارکس و پلے گراؤنڈزکی تزین و آرائش کی گئی ہے ان پارکس و پلے گراؤنڈز میں تجاوزات اور کچرے کے ڈھیر موجود تھے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ان تجاوزات کو ختم کرکے کچرے کے ڈھیر کو صاف کرنے کے بعد تزین و آرائش کا کام کیا گیا ہے ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع میں قائم گرین بیلٹس کو کچرے سے صاف کرکے شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کا کام کیا گیا جس سے ضلع وسطی کی خو بصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ ضلع وسطی کا شمار کراچی کے ماڈل ضلع میں ہوگا۔


3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد اوور ہیڈ برج کے اطراف بالمقابل سراج الدولہ کالج گرین بیلٹ پر تزئین آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں کو کچرے سے پاک کردیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں کچرے کے ڈھیر صاف کئے گئے وہاں بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات پودے لگا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ گرین بیلٹ ماضی میں کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی تھی جہاں اب سرسبز گرین بیلٹس قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زکچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔


2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

1st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اُن کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی میں محدود دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-E مسلم ٹاؤن میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ اور صفائی ستھرائی کے ساتھ تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمینز اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،چیئرمین نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوام کا تعا ون حاصل ہے اور ہماری کو شش ہے کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اُتریں ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کاڈھیر نہ بنائیں۔واضع رہے کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر صفائی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزین و آرائش ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی ،پارکس و پلے گراؤنڈز کی تزین و آرائش ،نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ناکارہ اور ٹوٹی ہوئی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر کچرا کنڈیوں سے روز آنہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے ،محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ مین شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں افرادی قوت کے ساتھ صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دے رہا ہے ۔



1st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم بلا امتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ بلدیہ وسطی کی کوشش ہے کہ ضلع وسطی میں رہنے والے تمام لوگوں کو ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔وہ نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کام کا معا ئنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا تعاون چاہتے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر ماحول کو صاف و شفاف بنانا ناممکن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق پرست عوامی نمائندوں کے ساتھ دیتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں دیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی ضلع وسطی کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھیں جہاں نہ اسٹریٹ لائٹ پول تھے ناہی روشنی کا مناسب بندوبست اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ۔ تجاوزات کی بھرمارجس کی آڑ میں ٹنوں کچرے کا ڈھیر تھا گرین بیلٹس کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھیں اب ان شاہراوں کو بہتر کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔



28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )عوام کو صاف ستھراء ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چاروں زونز کے سینی ٹیشن افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،محکمہ سینی ٹیشن کے افسران ندیم حیدر،غوث محی الدین ،محمد علی ،تسلیم بیگ ،وسیم احمد بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین پلاننگ کے زریعے ہم افرادی قوت اور دستیاب مشینری کے زریعے صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل صفائی ستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری رہے ۔انہوں نے مکینکل ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز اور بہتر انداز میں سر انجام دیا جائے ۔اجلاس میں موجود یوسی چیئر مینز نے ریحان ہاشمی کواپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی چیئرمینز کو کہا کہ وہ اس بات کو ممکن بنائیں کہ علاقہ مکین بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ 


27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release