3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی کام اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ،فنڈز کی کمی کے باعث ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلوں میں منتخب پارکس و پلے گراؤنڈز اور شاہراؤں کو ماڈل قرار دے کر اُن کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس ضمن میں مہدی حسن پارک نارتھ ناظم آباد،شالیمار پارک ناظم آباد ،حمید شاہ پارک ناظم آباد ،اقصیٰ پارک یوسی 44 ناظم آباد ،ابو نصر پارک نارتھ کراچی ،گلِ لالہ پارک نارتھ کراچی میں تزین و آرائش کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور ماڈل شاہراؤں کے حوالے سے شاہرہ عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آباد ،شاہراہ زاہد انڈا موڑ سے ناگن چورنگی ،دعا چوک سے بلال مسجد جانے والی شاہراء ،غریب آبادسے حسین آباد جانے والی شاہراہ کو مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کے بعدان ماڈل شاہراؤں کا افتتاح کیا جا چکا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی کے مکینوں کو بلدیاتی سہولتیں اور ترقیاتی کاموں کی صورت میں تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز بلدیہ وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے کام کررہی ہے ۔واضع رہے کہ جن پارکس و پلے گراؤنڈزکی تزین و آرائش کی گئی ہے ان پارکس و پلے گراؤنڈز میں تجاوزات اور کچرے کے ڈھیر موجود تھے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ان تجاوزات کو ختم کرکے کچرے کے ڈھیر کو صاف کرنے کے بعد تزین و آرائش کا کام کیا گیا ہے ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع میں قائم گرین بیلٹس کو کچرے سے صاف کرکے شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کا کام کیا گیا جس سے ضلع وسطی کی خو بصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ ضلع وسطی کا شمار کراچی کے ماڈل ضلع میں ہوگا۔


3rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release