28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم بلا امتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ بلدیہ وسطی کی کوشش ہے کہ ضلع وسطی میں رہنے والے تمام لوگوں کو ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔وہ نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کام کا معا ئنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا تعاون چاہتے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر ماحول کو صاف و شفاف بنانا ناممکن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق پرست عوامی نمائندوں کے ساتھ دیتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں دیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی ضلع وسطی کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھیں جہاں نہ اسٹریٹ لائٹ پول تھے ناہی روشنی کا مناسب بندوبست اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ۔ تجاوزات کی بھرمارجس کی آڑ میں ٹنوں کچرے کا ڈھیر تھا گرین بیلٹس کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھیں اب ان شاہراوں کو بہتر کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔



28th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release