27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )عوام کو صاف ستھراء ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چاروں زونز کے سینی ٹیشن افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،محکمہ سینی ٹیشن کے افسران ندیم حیدر،غوث محی الدین ،محمد علی ،تسلیم بیگ ،وسیم احمد بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین پلاننگ کے زریعے ہم افرادی قوت اور دستیاب مشینری کے زریعے صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل صفائی ستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری رہے ۔انہوں نے مکینکل ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز اور بہتر انداز میں سر انجام دیا جائے ۔اجلاس میں موجود یوسی چیئر مینز نے ریحان ہاشمی کواپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی چیئرمینز کو کہا کہ وہ اس بات کو ممکن بنائیں کہ علاقہ مکین بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ 


27th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release