4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منزلوں پر پہنچ پاتی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میجر ضیاء الدین عباسی شھید بوائز اسکول ناظم آباد میں سالانہ تقریب اسناد کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم بلدیہ وسطی محمد تابش جیلانی ،رکن اسٹنڈنگ کمیٹی مبینہ سلطانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن ناظم آباد عائشہ قمر ،طلباء ،والدین اور اسکول کے اساتزہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سالانہ امتحانات2017-2018 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء میں شیلڈ و اسناد تقسیم کیں تقریب میں طلبا ء نے تعلیم کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیئے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور خوب داد دی، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنے بزرگوں اوراساتذہ کا احترام نہیں کرتے انہوں نے طلبا سے مزید کہا کہ پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں اپنے والدین ،اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں آپ پر مرکوزہیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ماں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول درس گاہ ہے تو ماں کی گود تربیت گاہ ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کے ارتقاء اور ترقی میں ماؤں کی تربیت کا گہرا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ماؤں کی کونسلنگ کے حوالے مختلف اسکولز میں پروگرامز کے انعقاد کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ تعلیم یافتہ مائیں ہی تعلیم یافتہ قوموں کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کا معیار تعلیم کو مذید بہتر کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ بلدیاتی اسکولوں کے معیار کو اس حد تک اوپرلے جائیں کہ لوگ پرائیویٹ اسکولز کے بجائے اپنے بچوں کو بلدیہ وسطی کے اسکول میں داخلہ کو اہمیت دیں اس موقع پر انہوں بلدیاتی اسکول کی اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔


4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ رشید ترابی روڈ نارتھ ناظم آباد پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی سینی ٹیشن ارشد علی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈپٹی ڈائریکٹر غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی قیادت اپنے ضلع کو صاف و شفاف بنانے میں شب و روز مصرفِ عمل ہے انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، وسائل ہوں نہ ہوں بلدیاتی خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ عوامی خدمات کے اداروں میں کام چور اور بے کار افراد کی کوئی جگہ نہیں ،ایسے افراد بہتر ہے کہ خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ محکمہ جاتی کارروائی بلاتفریقِ عہدہ و گریڈ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے امید کی کِرن ہیں جو عوام کی خدمت سے سرشارہوکر تندہی سے کام کررہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی کالی بھیڑ کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی کارکردگی متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ تندہی اور دیانت داری سے کام کرنے والے ورکرز کو اعلی کارکردگی ایوارڈ ز سے نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ ان ہی کارکنان کی بدولت ہماراسر فخر سے بلند ہے ۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی روزآنہ صبح سویرے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہیں اور موقع پر ہی احکامات صادر فرماتے ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی کی خصوصی دلچسپی کے باعث بلدیہ وسطی صفائی ستھرائی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع میں نمایاں نظر آرہا ہے ۔



3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۵ میں واقع ’’نصر پارک و چڑیا گھر ‘‘ نئی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیاہے۔ نو تزئین شدہ نصر پارک کا افتتاح .چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ، چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن ثوبیہ اکرم ،چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی شاہدہ عثمان ،چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور صابر، چیئرمین اسٹنڈنگ فنانس صابر شیخ ،چیئرمین اسٹنڈنگ چارج پارکنگ سہیل احمد،منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف کے علاوہ عوام کے بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارک اور چڑیا گھر عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں کے لئے بہترین دل چسپی اور تفریح کا ذریعہ ہیں۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور کارکنان بلدیاتی سہولیات اور سستی تفریح عوام کی دہلیز پر پہنچاتے رہیں گے ۔ انہوں نے حکومتِ سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے فنڈز روکنے اور اختیارات نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی اداروں کو آئین و قانون کے مطابق اختیارات دئیے جائیں تو عوامی نمائندے عوام کو بہترین سہولیات، تفریح اور پُر امن ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی بہتر پرفارم کرے گا تو پاکستان کا استحکام یقینی مضبوط ہوگاریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنا اور پھر حلقہ بندیوں میں کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کم کرنا کراچی کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں بلدیاتی نظام ایک مستحکم نظام تھا لیکن جمہوری نظام نے بلدیاتی نظام کو وہ اہمیت نہیں دی جسکا وہ تقاضہ کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے پر زور دیا ۔سید شاکر علی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود اتنا خوبصورت پارک بنانے پر یوسی وائس چیئرمین عفان سلیم ،چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور صابر اوربلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلے تیس برسوں سے جس طرح حق پرست قیادت پر عوام نے اعتماد کیا ہے اور حق پرست قیادت عوام کے اعتماد پر پوری اترتی رہی ہے آئندہ بھی حق پرست قیادت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی سید شاکر علی نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہیے کیونکہ ہم نے (کراچی والوں)نے تمہیں پالا ہے تم ہمیں پالنے کے ذمہ دار نہیں ہو ،ہماری پروازوں پر قدغن مت لگاؤ اڑنے دو جتنا ہمیں اڑنا آتا ہے تمہارا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ تم وہ گد ھ ہو جو عقاب کا روپ دھارتے ہو اور ہم وہ عقاب ہیں جو اڑنا جانتے ہیں ۔بعد ازاں مہمانوں نے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ پارک اور چڑیا گھر کا دورہ کیا ، پارک میں موجود سہولیات اور چڑیا گھر کے جانوروں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی کے بہ حیثیت چئیرمین بلدیہ وسطی کا چارج لینے کے بعد ضلع وسطی کراچی میں بلدیاتی خدمات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔ نصر پارک کی تعمیرِ نواور تزئین و آرائشِ نو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے قبل ہی سینکڑوں کی تعدا میں حضرات، خواتین اور بچوں کا رش لگ چُکا تھا۔ عوام کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ پارک میں نایاب نسل کے جانور اور خوبصورت پرندوں کے ساتھ ساتھ الکٹرانک جھولوں کی سہولیات بچوں کے لئے موجود ہیں جبکہ کھانے پینے کے اسٹالز عوام کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ عوام کے بیٹھنے کے لئے بنچ ، سایہ دار درخت اور پھولوں کے پودے دل کو فرحت دیتے ہیں۔ چڑیاگھر کی سیر میں بچوں کی دلچسپی دیدنی ہے ۔ خصوصا بندر کے پنجرے کے باہر بچوں کا رش





31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کر اچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ماضی میں بھی کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ وہ نارتھ ناظم آباد تیموریہ لائبریری میں بلدیہ وسطی کے تعاون سے ویژن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی جانب سے فارما سٹیکل ، میڈیا پوسٹ پروڈکٹ اور انگریزی زبان سیکھنے والے کامیاب طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسنا د سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز،یوتھ پارلمیمنٹ کے نمائندے،اور معززین شہر کی بڑی تعداد .نے شرکت کی ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا شہر ہے ،لیکن اس شہر کو نا عاقبت اندیش لوگوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا ۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر کراچی میں تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔ تاہم کراچی کی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ اور امن کے قیام کے لئے حکومت شر پسند عناصر کے خلاف انتہائی اقدام بھی کرسکتی ہے ضلع وسطی ہی اصل کراچی ہے کہ جہاں سب سے زیادہ پڑھا لکھا طبقہ رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحان ہاشمی کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم نے اسلام آباد میں بھی کافی وقت ساتھ گزارا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کے لوگ ہجرت کرکے آئے انکی وجہ سے کراچی پاکستان کا معاشی حب بناہجرت کرکے کراچی آنے والوں نے یہاں صنعتیں لگائیں جس کے بعد ہر فرد کی نظریں کراچی پر مرکوز ہوگئیں۔ کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا۔کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے کوٹہ سسٹم پر صحیح آواز بلند کی تھی تاہم اس کو جاری رکھنا چاہئے تھا اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تھے۔کراچی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام چیزیں میسر ہیں تاہم امن و امان کی بگڑی ہوء صورتحال نے کراچی کا چہرہ خراب کیا۔آج امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے آج کراچی کی روبقیں بحال ہورہی ہیں۔بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر میں ریحان ہاشمی اور انکے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ہوں۔سندھ حکومت کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے چاہئے تھے۔بلدیاتی نمائندگان کے پاس اگر کچرا اٹھانے تک کے اختیار نہیں تو انھیں انتخابات کا حصہ ہی کیوں بنایا گیا تھا؟’’گرین لائن‘‘ ، ’’ کے فور‘‘ اور’’ لیاری ایکسپریس وے‘‘ کے منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کئے اور تکمیل کی جانب گامزن ہیں جبکہ ’’پی ایس ایل‘‘ کا فائنل کراچی میں ہوا، ہمیں اس طرح کے مزید ایونٹس کراچی میں منعقد کرنے ہیں۔میری پوری کوشش ہے کہ جو سپورٹ کراچی کے لئے میری جانب سے ہوسکے گی اس کے لئے میں موجود ہوں۔پاکستان دنیا کاتیسرا ملک ہے جس کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم کی ترویج میں تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کراچی کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے اور کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیا انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان اس ملک سے ہمیشہ سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں کراچی اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نہ صرف بلدیہ کے زیرِ انتظام اسکولوں کی کارکردگی پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ انگریزی اور چینی زبان سکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بعدا ازاں کامیاب طلبا و طالبات کو اسناد و انعامات پیش کئے گئے ۔ 


30th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release




29th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release