4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منزلوں پر پہنچ پاتی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میجر ضیاء الدین عباسی شھید بوائز اسکول ناظم آباد میں سالانہ تقریب اسناد کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم بلدیہ وسطی محمد تابش جیلانی ،رکن اسٹنڈنگ کمیٹی مبینہ سلطانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن ناظم آباد عائشہ قمر ،طلباء ،والدین اور اسکول کے اساتزہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سالانہ امتحانات2017-2018 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء میں شیلڈ و اسناد تقسیم کیں تقریب میں طلبا ء نے تعلیم کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیئے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور خوب داد دی، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنے بزرگوں اوراساتذہ کا احترام نہیں کرتے انہوں نے طلبا سے مزید کہا کہ پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں اپنے والدین ،اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں آپ پر مرکوزہیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ماں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول درس گاہ ہے تو ماں کی گود تربیت گاہ ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کے ارتقاء اور ترقی میں ماؤں کی تربیت کا گہرا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ماؤں کی کونسلنگ کے حوالے مختلف اسکولز میں پروگرامز کے انعقاد کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ تعلیم یافتہ مائیں ہی تعلیم یافتہ قوموں کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کا معیار تعلیم کو مذید بہتر کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ بلدیاتی اسکولوں کے معیار کو اس حد تک اوپرلے جائیں کہ لوگ پرائیویٹ اسکولز کے بجائے اپنے بچوں کو بلدیہ وسطی کے اسکول میں داخلہ کو اہمیت دیں اس موقع پر انہوں بلدیاتی اسکول کی اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔


4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release