3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ رشید ترابی روڈ نارتھ ناظم آباد پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی سینی ٹیشن ارشد علی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈپٹی ڈائریکٹر غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی قیادت اپنے ضلع کو صاف و شفاف بنانے میں شب و روز مصرفِ عمل ہے انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، وسائل ہوں نہ ہوں بلدیاتی خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ عوامی خدمات کے اداروں میں کام چور اور بے کار افراد کی کوئی جگہ نہیں ،ایسے افراد بہتر ہے کہ خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ محکمہ جاتی کارروائی بلاتفریقِ عہدہ و گریڈ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے امید کی کِرن ہیں جو عوام کی خدمت سے سرشارہوکر تندہی سے کام کررہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی کالی بھیڑ کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی کارکردگی متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ تندہی اور دیانت داری سے کام کرنے والے ورکرز کو اعلی کارکردگی ایوارڈ ز سے نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ ان ہی کارکنان کی بدولت ہماراسر فخر سے بلند ہے ۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی روزآنہ صبح سویرے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہیں اور موقع پر ہی احکامات صادر فرماتے ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی کی خصوصی دلچسپی کے باعث بلدیہ وسطی صفائی ستھرائی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع میں نمایاں نظر آرہا ہے ۔



3rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release