31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۵ میں واقع ’’نصر پارک و چڑیا گھر ‘‘ نئی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیاہے۔ نو تزئین شدہ نصر پارک کا افتتاح .چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ، چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن ثوبیہ اکرم ،چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی شاہدہ عثمان ،چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور صابر، چیئرمین اسٹنڈنگ فنانس صابر شیخ ،چیئرمین اسٹنڈنگ چارج پارکنگ سہیل احمد،منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف کے علاوہ عوام کے بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارک اور چڑیا گھر عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں کے لئے بہترین دل چسپی اور تفریح کا ذریعہ ہیں۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور کارکنان بلدیاتی سہولیات اور سستی تفریح عوام کی دہلیز پر پہنچاتے رہیں گے ۔ انہوں نے حکومتِ سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے فنڈز روکنے اور اختیارات نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی اداروں کو آئین و قانون کے مطابق اختیارات دئیے جائیں تو عوامی نمائندے عوام کو بہترین سہولیات، تفریح اور پُر امن ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی بہتر پرفارم کرے گا تو پاکستان کا استحکام یقینی مضبوط ہوگاریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنا اور پھر حلقہ بندیوں میں کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کم کرنا کراچی کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں بلدیاتی نظام ایک مستحکم نظام تھا لیکن جمہوری نظام نے بلدیاتی نظام کو وہ اہمیت نہیں دی جسکا وہ تقاضہ کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے پر زور دیا ۔سید شاکر علی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود اتنا خوبصورت پارک بنانے پر یوسی وائس چیئرمین عفان سلیم ،چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور صابر اوربلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلے تیس برسوں سے جس طرح حق پرست قیادت پر عوام نے اعتماد کیا ہے اور حق پرست قیادت عوام کے اعتماد پر پوری اترتی رہی ہے آئندہ بھی حق پرست قیادت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی سید شاکر علی نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہیے کیونکہ ہم نے (کراچی والوں)نے تمہیں پالا ہے تم ہمیں پالنے کے ذمہ دار نہیں ہو ،ہماری پروازوں پر قدغن مت لگاؤ اڑنے دو جتنا ہمیں اڑنا آتا ہے تمہارا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ تم وہ گد ھ ہو جو عقاب کا روپ دھارتے ہو اور ہم وہ عقاب ہیں جو اڑنا جانتے ہیں ۔بعد ازاں مہمانوں نے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ پارک اور چڑیا گھر کا دورہ کیا ، پارک میں موجود سہولیات اور چڑیا گھر کے جانوروں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی کے بہ حیثیت چئیرمین بلدیہ وسطی کا چارج لینے کے بعد ضلع وسطی کراچی میں بلدیاتی خدمات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔ نصر پارک کی تعمیرِ نواور تزئین و آرائشِ نو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے قبل ہی سینکڑوں کی تعدا میں حضرات، خواتین اور بچوں کا رش لگ چُکا تھا۔ عوام کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ پارک میں نایاب نسل کے جانور اور خوبصورت پرندوں کے ساتھ ساتھ الکٹرانک جھولوں کی سہولیات بچوں کے لئے موجود ہیں جبکہ کھانے پینے کے اسٹالز عوام کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ عوام کے بیٹھنے کے لئے بنچ ، سایہ دار درخت اور پھولوں کے پودے دل کو فرحت دیتے ہیں۔ چڑیاگھر کی سیر میں بچوں کی دلچسپی دیدنی ہے ۔ خصوصا بندر کے پنجرے کے باہر بچوں کا رش





31st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release